خطیب مکہ مسجد مولانا رضوان قریشی نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ 'عیدالاضحیٰ کی نماز قریبی مسجد میں ادا کریں اور قربانی واجب ہے، اس کا نظم کریں اور صفائی کا خاص خیال رکھیں۔ حکومت کی گائیڈلائنز پر عمل کریں۔
لاک ڈاون کے اعلان کے بعد مسلسل 19 جمعہ سے تاریخی مکہ مسجد میں نماز جمعہ صرف پانچ مصلی ادا کر رہے ہیں۔ ہر جمعہ مکہ مسجد اور چار مینار کے دامن میں پولیس کا سخت بندوبست کیا جا رہا ہے۔
غور طلب ہے کہ بھارت میں کئی بڑی مساجد جیسے جامع مسجد دہلی اور دیگر مساجد میں نمازیں ادا کی جا رہی ہیں اور مرکزی حکومت کے اعلان کے بعد ہر مذہب کی عبادت گاہوں کو کھول دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:
حج کا دوسرا دن: حجاج کرام میدان عرفات میں
حیدرآباد کی دو تاریخی مساجد مکہ مسجد اور شاہی مسجد باغ عامہ عوام کے لئے بند ہے، ان مساجد میں مسجد کی انتظامیہ کمیٹی کے اراکین ہی نمازیں ادا کر رہے ہیں۔