ETV Bharat / state

ED Raids on MBS Jewellers ای ڈی نے حیدرآباد سے 149 کروڑ کے زیورات اور دو کروڑ روپے ضبط کیے - تلنگانہ اردو نیوز

ای ڈی نے سوکیش گپتا اور انوراگ گپتا کے ٹھکانوں پر چھاپہ مار کر 149 کروڑ روپے سے زیادہ کے زیورات اور تقریباً 2 کروڑ روپے کی نقدی ضبط کی ہے۔ ED Raids on MBS Jewellers

ای ڈی نے حیدرآباد سے 149 کروڑ کے زیورات اور دو کروڑ روپے ضبط کیے

author img

By

Published : Oct 21, 2022, 5:44 PM IST

حیدرآباد: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے حیدرآباد اور وجے واڑہ کے پانچ مقامات پر ایم بی ایس جیولرس پرائیویٹ لمیٹڈ، مصدّی لال جیمز اینڈ جیولز انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ اور اس کے ڈائریکٹرس سوکیش گپتا اور انوراگ گپتا کے خلاف چھاپے ماری کی۔ ED Raids On Musaddilal Gems and Jewellers

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے ایم بی ایس جیولرز اور مصدّی لال جیمز اینڈ جیولز انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ اور ان کے ڈائریکٹرس سوکیش گپتا اور انوراگ گپتا کے ٹھکانوں پر چھاپہ مار کر 149 کروڑ روپے سے زیادہ کے زیورات اور تقریباً 2 کروڑ روپے کی نقدی ضبط کی ہے۔ ای ڈی نے سرکاری ایم ایم ٹی سی کے ساتھ دھوکہ دہی کی تحقیقات کے سلسلے میں ان فرموں اور ان کے ڈائریکٹروں کے خلاف 17 اکتوبر کو حیدرآباد اور وجئے واڑہ میں پانچ مقامات پر چھاپے مارے تھے۔ ED raid in Hyderabad

ای ڈی نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ سوکیش گپتا کو 18 اکتوبر کو گرفتار کیا گیا تھا اور اس سے اگلے دن حیدرآباد میں منی لانڈرنگ کے معاملات سے نمٹنے والی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا ۔ عدالت نے انہیں 14 دن کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔ ED seizes assets worth Rs 150cr of Hyderabad based jewellers

حیدرآباد میں سی بی آئی کی جانب سے درج کی گئی ایف آئی آر کے بعد ای ڈی نے معاملے کی جانچ شروع کردی ہے۔ سی بی آئی نے سکیش اور اس کی فرموں کے خلاف کمپنی کے عہدیداروں کی ملی بھگت سے ایم ایم ٹی سی سے قرض پر سونا خریدنے کی اسکیم میں دھاندلی کرنے کا معاملہ درج کیا ہے۔ الزام ہے کہ ایم ایم ٹی سی کو 504.34 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ED Raids On MBS Group Of Companies and Mussadilal Jewekers ایم بی ایس گروپ آف کمپنیز اور مُسدی لال جیولرس پر ای ڈی کا چھاپہ

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.