حیدرآباد: انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی)کے عہدیداروں نے حیدرآباد اور کریم نگر ضلع میں مختلف گرینائیٹ کی کمپنیوں پر چھاپے مارے۔ یہ چھاپے مالی بے قاعدگیوں کے الزامات پر مارے گئے۔ اطلاعات کے مطابق 30 ٹیموں نے آج صبح 8 بجے سے چھاپوں کا آغاز کیا۔ ED Raids in Hyderabad
ایک سیاسی لیڈر کی نگرانی میں مبینہ طور پر گرینائیٹ کی کانکنی کئے جانے کی شکایات ملنے کے بعد حیدرآباد کے حیدر گوڑہ اور سوماجی گوڑہ کے علاوہ کریم نگر ضلع میں یہ کارروائی کی گئی۔ اس کانکنی میں تاجرین کی جانب سے فیما کے قوانین کی خلاف ورزی کی اطلاع کے بعد یہ چھاپے مارے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: ED Raids on MBS Jewellers ای ڈی نے حیدرآباد سے 149 کروڑ کے زیورات اور دو کروڑ روپے ضبط کیے
یو این آئی