ETV Bharat / state

Accident In Andhra Pradesh آندھرا پردیش میں دورنتو ایکسپریس ٹرین بولیرو گاڑی سے ٹکرا گئی

آندھرا پردیش میں ٹرین اور کار میں خوفناک تصادم ہوا۔ اس حادثہ میں کسی کی ہلاکت یا کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 30, 2023, 12:27 PM IST

حیدرآباد: آندھرا پردیش کے ضلع ایلورو میں دورنتو ایکسپریس ٹرین بولیروگاڑی سے ٹکراگئی۔ یہ حادثہ ضلع کے بھیمادولو میں جمعرات کی صبح تقریباً 3 بجے اس وقت پیش آیا جب ٹرین سکندرآباد سے وشاکھاپٹنم جا رہی تھی۔ اس حادثہ کے باعث ٹرین تقریبا 5 گھنٹے سے زائد رکی رہی۔ ذرائع کے مطابق ٹرین کو آتا دیکھ کر کراسنگ عملہ نے ریلوے گیٹ کو بند کردیا، تاہم اسی دوران بولیرو کار میں وہاں پہنچے بعض افراد نے ریلوے گیٹ کو ٹکر دیدی اور کراسنگ کو پار کرنے کی کوشش کی، تاہم یہ کار، پٹریوں پر آگئی۔ اسی دوران اچانک ٹرین قریب آگئی جس کے بعد یہ افراد کار کو وہیں چھوڑ کر فرار ہوگئے اور یہ کار،ٹرین کی زد میں آکر تباہ ہوگئی۔اس حادثہ کے نتیجہ میں ٹرین کے انجن کو نقصان پہنچا۔ اطلاع ملتے ہی ریلوے کے عملہ نے وہاں پہنچ کرمرمت کا کام شروع کردیا۔ ریلوے پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی اور کار میں سوار افراد کی تلاش کا کام بھی شروع کردیاگیا ہے۔ اس حادثہ میں کسی کی ہلاکت یا پھر کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

دوسری جانب تلنگانہ کے سوریہ پیٹ میں ایک آرٹی سی بس اور موٹرسائیکل کے تصادم کے بعد دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔ یہ تصادم ضلع کے منگالامنڈل کے اندرا گاندھی نگر بس اسٹاپ کے قریب واقعہ قومی شاہراہ 65پر جمعرات کی صبح پیش آیا۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ موٹرسائیکل سوار موقع پر ہی ہلاک ہوگیا، جبکہ بس کے مسافر، آگ کے پھیلنے سے پہلے ہی بس سے اترنے میں کامیاب رہے۔ پولیس کے مطابق اس تصادم کے سبب بائیک میں پہلے آگ لگی جس کے بعد یہ آگ بس میں بھی پھیل گئی۔ ڈرائیور کی چوکسی پر تمام مسافر بس سے فوری طورپر اترنے میں کامیاب رہے۔

یہ بھی پڑھیں: Road Accident in Telangana تلنگانہ کے نظام آباد میں سڑک حادثہ، تین افراد ہلاک

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.