ETV Bharat / state

Doctorate Degrees ڈاکٹر محمد عزیر برادر مفتی محمود زبیر قاسمی کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری

جنوبی ہند کے معروف جامعہ گیتم یونیورسٹی نے ڈاکٹر محمد عبد الرحمان عزیر کو ان کے تحقیقی مقالہ ” ٹرانسفارمرس کا فیلئیر تجزیاتی مطالعہ” پر ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے نوازا۔

ڈاکٹر محمد عزیر برادر مفتی محمود زبیر قاسمی کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری

author img

By

Published : May 31, 2023, 7:33 PM IST

جنوبی ہند کے معروف جامعہ گیتم یونیورسٹی نے ڈاکٹر محمد عبد الرحمان عزیر کو ان کے تحقیقی مقالہ ” ٹرانسفارمرس کا فیلئیر تجزیاتی مطالعہ” پر ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے نوازا۔ موصوف ریاست کے معروف عالم دین مفتی محمود زبیر قاسمی جنرل سیکریٹری جمعیت علما تلنگانہ و آندھرا کے چھوٹے بھائ اور ڈاکٹر اصغر علی صاحب ریٹائرڈ ہیڈ فزیالوجی ڈیپارٹمنٹ، عثمانیہ میڈیکل کالج حیدرآباد کے چھوٹے صاحبزادے ہیں۔

اس مقالہ کی نگرانی پروفیسر سیتا رامیا، پروفیسر منجوناتھ چاری اور پروفیسر بسوا راجیا کرناٹک نے کی، جبکہ تنقیح پروفیسر مرات یوسل غازی یونیورسٹی انقرہ ترکی، پروفیسر کے ورما IIT بنارس یو پی اور پروفیسر سنتوش کمار عثمانیہ یونیورسٹی نے کی۔ ریزیڈنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر DVVSR ورما نے ڈاکٹر عزیر کو اس منفرد موضوع پر ڈاکٹریٹ حاصل کرنے مبارکباد پیش کی جس کو مختلف تلگو اور انگریزی اخبارات نے شائع کیا۔

ڈاکٹر محمد عزیر کی یہ تحقیق توانائ کے شعبہ میں استحکام اور ملک کی معاشی سرگرمیوں اور پراڈکشن کو بڑھانے میں معاون ہوگی۔ ڈاکٹر عزیر نے بتایا کہ اس مقالہ میں ٹرانسفارمر فیلئیر کو محدود اور کم کرنے کے لیے نہ صرف میانول طریقہ پر بحث کی گئ بلکہ سافٹ ویر اور آرٹیفیشل انٹیلنجس کے استعمال اور طریقہ کار پر بھی اس مقالہ میں روشنی ڈالی گئ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Foxconn Huge Investments in Telangana تلنگانہ میں فاکسکون کی سرمایہ کاری سے روزگار کے لاکھوں نئے مواقع پیدا ہوں گے

انہوں نے کہا کہ ارٹیفیشل انٹلیجنس سے اس کو مربوط کرنے کے میدان میں وہ مزید تحقیق جاری رکھیں گے۔ واضح رہے کہ عالمی سطح کے ممتاز سائنسی رسائل و جرائد میں اس موضوع پر ڈاکٹر عزیر کے اٹھارہ مقالے شائع ہو چکے ہیں اور ایک سائنسی جریدہ کے بورڈ آف ایڈیٹرس کے وہ ممبر بھی رہ چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.