کانگریس رہنما اور تلنگانہ کے حلقے بھونگیرسے رکن پارلیمان کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے تلنگانہ حکومت پر ایل آر ایس کے نام پر 3 لاکھ کروڑ روپے عوام سے وصول کرنے کا ہدف مقرر کرنے کا الزام عائد کیاہے۔
رکن پارلیمان نے کہا کہ کسی کو بھی ایل آر ایس کے لئے درخواست داخل کرنے اور فیس ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ وہ اس کے خلاف ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرچکے ہیں۔ اگر ہائی کورٹ میں اس کا فیصلہ نہیں آتا ہے تو وہ سپریم کورٹ تک جائیں گے۔
انہوں عوام کو مشورہ دیا کہ وہ پلاٹ پر لے آوٹ کو باقاعدہ بنانے کے لئے فیس ادا نہ کریں ۔کانگریس اقتدار میں آنے کے بعد نظام کو مفت اور باقاعدہ بنایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:تلنگانہ : ضمنی انتخاب کے لیے ٹی آرایس امیدوار کا اعلان