ETV Bharat / state

Indo-Arab League Chairman Passes Away: سید وقارالدین کی نماز جنازہ مکہ مسجد میں ادا کی گئی

انڈو عرب لیگ Indo-Arab League کے صدر نشین اور روزنامہ رہنمائے دکن کے ایڈیٹرانچیف Editor of Rahnuma E Deccan سید وقارالدین Syed Viqaruddin کی نماز جنازہ بعد نماز جمعہ تاریخی مکہ مسجد میں ادا کی گی اور تدفین حضرت موسی قادریؒ حسینی علم میں عمل میں آئی۔

سید وقارالدین کی نماز جنازہ مکہ مسجد میں ادا کی گئی

author img

By

Published : Dec 10, 2021, 9:02 PM IST

سید وقارالدین Syed Viqaruddin کی نماز جنازہ مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ، جامعہ نظامیہ نے پڑھائی جبکہ حیدرآباد کی سیاسی، سماجی، مذہبی، صحافی شخصیتوں کی بڑی تعداد نے نماز جنازہ میں شرکت کی جن میں سابق وزیر محمد علی شببر، مولانا حسام الدین ثانی جعفر پاشاہ، سابق رکن راجیہ سبھا عزیز پاشاہ، کانگریس رہنما مری ششی دھر ریڈی، مجید اللہ خان فرحت مجلس بچاؤ تحریک، محمد فاضل حسین پرویز ایڈیٹر گواہ و دیگر شامل ہیں۔

سید وقارالدین کی نماز جنازہ مکہ مسجد میں ادا کی گئی

صدرنشین انڈو عرب لیگ Indo-Arab League سید وقار الدین Syed Viqaruddin نے فلسطینی کاز کے لیے بے تکان جدوجہد کی۔ وہ فلسطین کے کاز کو ہمیشہ اہمیت دیا کرتے تھے۔ وہ حیدرآباد کی صحافتی دنیا میں انتہائی معتبر اور شریف النفس شخصیت کے طور پر مقبول عام تھے۔ سید وقار الدین قادری کے صدر عراق صدام حسین‘ فلسطین کے صدر یاسر عرفات‘ سابق صدر فلسطین محمود عباس سے شخصی اور انتہائی قریبی مراسم تھے۔

حیدرآباد میں انہوں نے انڈو عرب لیگ Indo-Arab League کے بیانر تلے فلسطینی کاز کی حمایت میں بے شمار جلسے منعقد کئے جن میں فلسطینی صدر یاسر عرفات‘ وزیر اعظم ہند اندرا گاندھی کے بشمو ل کئی عالمی شخصیات نے شرکت کی تھی اور ان کی کاوشوں کی ستائش کی تھی۔ انھیں فلسطین کا اعلی ترین سیویلین ایوارڈ ’ اسٹار آف یروشلم ‘ (نجم القدس) سے بھی نوازا گیا تھا۔ وہ یہ ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے بھارتی تھے۔ اس کے علاوہ انہیں مراقش کے اس وقت کے صدر شاہ محمد چہارم نے ’ صاحب الجلالہ‘ ایوارڈ سے بھی نوازا تھا۔ وہ سابق وزیراعلی آندھراپردیش (متحدہ) آنجہانی این ٹی راما راؤ سے بھی کافی قربت رکھتے تھے اور ان کے دور حکومت میں وہ اقلیتی مالیاتی کارپوریشن کے صدر نشین بھی رہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Editor of Rahnuma-e-Deccan Passes Away: ایڈیٹر روزنامہ رہنمائے دکن کا انتقال

واضح رہے کہ سید وقار الدین ولد سید یوسف الدین قادری مرحوم کا گذشتہ جمعرات کی رات انتقال ہوگیا۔ وہ چند ماہ سے علیل تھے اور ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ 9 دسمبر کو بعد مغرب سید وقار الدین کے قلب پر حملہ ہوا اور وہ رات 11.30 بجے اس دار فانی سے کوچ کر گئے۔ ان کی عمر 82 برس تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.