ETV Bharat / state

Kodandaram on Telangana Martyrs تلنگانہ کے شہدا کے خاندانوں کیلئے ویلفیئر بورڈ تشکیل دینے کا مطالبہ - تلنگانہ تحریک کے روح رواں کودنڈارام

تلنگانہ تحریک کے روح رواں کودنڈا رام نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ کے شہدا کے خاندانوں کو ہنوز مالی امداد نہیں دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کے لیے خودکشی کرنے والوں کے خاندانوں کا بھی بُرا حال ہے۔ Kodandaram on Telangana Martyrs

Etv Bharatتلنگانہ کے شہدا کے خاندانوں کےلیے ویلفیئر بورڈ تشکیل دینے کا مطالبہ
Etv Bharتلنگانہ کے شہدا کے خاندانوں کےلیے ویلفیئر بورڈ تشکیل دینے کا مطالبہat
author img

By

Published : Sep 25, 2022, 3:27 PM IST

حیدرآباد: تلنگانہ جنا سمیتی کے صدر پروفیسرکودنڈارام نے الزام لگایا کہ تلنگانہ کو ریاست کا درجہ دلانے کےلیے اپنی جانوں کو نچھاور کرنے والے شہدا کے خاندانوں کو ہنوز مالی امداد نہیں ملی ہے۔ تلنگانہ جنا سمیتی کے صدر نے پارٹی کے دیگر لیڈروں کے ساتھ تلنگانہ جدوجہد میں جانوں کو قربان کرنے والوں کو گن پارک میں خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر کودنڈارام نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ شہدا کے خاندانوں کو ہنوز مالی امداد نہیں دی گئی۔انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کیلئے خودکشی کرنے والوں کے خاندانوں کا بھی بُرا حال ہے۔Telangana Movement Fighters

تلنگانہ کے لئے جان نچھاور کرنے والوں کے خاندانوں کی فلاح و بہبود کے لیے ایک ویلفیئر بورڈ تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔پارٹی کے نائب صدر وینکٹ ریڈی نے کہا کہ آج کا دن شہدا کے لیے ایک اہم دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ جنا سمیتی چار سال سے اس پروگرام کا انعقاد کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل شہداء کی قربانیوں کی بنیاد پر ہوئی تھی۔ انہوں نے سوال کیا کہ حکومت نے شہداء کی یاد میں سرکاری طور پر اس پروگرام کا انعقاد کیوں نہیں کیا۔ Kodandaram on Telangana Martyrs

یہ بھی پڑھیں: Telangana Integration Day تلنگانہ کی تاریخ میں 17 ستمبر کو خاص اہمیت حاصل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.