تلنگانہ میں جماعت اسلامی کے مقامی امیر مولانا حامد محمد خان نے کہا کہ کووڈ-19 کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظرحکومت نے محکمہ صحت کی سفارشات کی بنیاد پرابتداء میں 4 گھنٹے صبح (6تا10بجے) دن نرمی کے ساتھ لاک ڈاؤن نافذ کیا۔بعدمیں اسے ایک بجے تک بڑھایاگیا اور اب صبح 6بجے تا شام5بجے تک لاک ڈاؤن کے اوقات میں نرمی دی گئی ہے اور شام 6 بجے تا صبح 6 بجے تک لاک ڈاؤن جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب جبکہ صبح 6 تاشام 5 بجے نرمی کے اوقات میں تقریباً تمام ہی تجارتی ادارے، دفاتر حتیٰ کہ شراب خانے بھی کھلے رکھنے کی اجازت ہے لیکن مساجدمیں مصلیوں کی محدود تعدادمیں داخلہ کی اجازت دی گئی ہے۔
موجودہ حالات میں کووڈ پروٹوکول، ماسک، سینیٹائزر، سماجی دوری کی برقراری کے ساتھ مساجد میں نماز کی اجازت فوری طور پر دی جائے۔
مولانا حامد محمد خان نے حکومت وانتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ کووڈ پروٹوکول کی پابندی کے ساتھ مساجد کی فوری اثر کے ساتھ مکمل کشادگی عمل میں لائیں۔
اس موقع پر عوام الناس سے بھی اپیل کی کہ وہ کووڈ قواعد کی پابندی کریں۔
آل انڈیا صوفی سجادہ نشین کونسل کورونا وباء کے خاتمہ میں سلسلہ میں بیداری مہم کا آغاز
آل انڈیا صوفی سجادہ نشین کونسل کے صدر مولانا سید نصیر الدین چشتی جانشین دیوان اجمیر شریف ہی نگرانی میں ملک بھر میں بیداری مہم شروع کی جا رہی ہے اس ضمن حیدرآباد کے علماء و مشائخن نے اس مہم میں حصہ لیتے ہوئے ایک پریس کانفرنس منعقد کی اس کانفرنس میں مولانا مفتی صادق محی الدین فہیم کامل جامعہ نظامیہ نے کہا کہ اسلام میں جان بچانا لازم ہے جب کوئی وباء آجائے تو اسلام نے مقابلہ کرنے کی ہدایت دی ہے کرونا ایک مہلک وبا ہے جس سے انسان جانوروں کو خطرہ ہے۔
ایک انسان کی جان بچانا انسانیت کی جان بچانا کے مترادف ہے۔
ان کے علاوہ مولانا اولیاء حسین مرتضیٰ پاشاہ قادری سجادہ نشین قادری چمن نے کہا کہ ہر شخص اس اندیشہ اور خوف میں مبتلا ہے کہ کہیں یہ وباء اس کے گھر تک نہ پہنچ جائے اور احتیاطی اقدامات سے متعلق افواہوں کا بازار گرم ہے سوشل میڈیا پر غیر ذمہ دارانہ اور خوف وہراس پھلانے والے پیامات کو پھیلا یاجاہاہے۔
انہوں نے عوام سے اپیل کے وہ غلط افواہوں پر توجہ نہ دیں بلکہ وباء سے بچنے کے لئے جو قواعد بتائے گئے ہیں اس پر عمل کریں۔
ٹیکہ ضرور لگوائیں-