ETV Bharat / state

تلنگانہ: آر ٹی سی ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر

author img

By

Published : Dec 19, 2020, 6:56 AM IST

ملازمین کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے مستقل مینیجنگ ڈائریکٹر کے تقرر میں تاخیر کے سبب تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر کی صورتحال پیدا ہوئی ہے۔

تلنگانہ: آر ٹی سی ملازمین کی تنخواہوں کی اجرائی میں تاخیر

تلنگانہ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے ملازمین نے تنخواہوں کی اجرائی میں تاخیر کے طریقۂ کار کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے انتخابات سے عین قبل ملازمین کو دو ماہ کی تنخواہ کے بقایہ جات ادا کئے گئے تھے جس کے بعد ملازمین کو امید تھی کہ آئندہ بھی تنخواہ بروقت ادا کردی جائے گی ۔ انہیں اس وقت مایوسی ہوئی جب کارپوریشن نے تقریباً 10 دن تک تنخواہ کی اجرائی کو روک دیا۔

انتخابات سے قبل کارپوریشن نے کریڈٹ کوآپریٹیو سوسائٹی کو 200 کروڑ جاری کئے تھے جبکہ 900 کروڑ کی ادائیگی باقی ہے۔

ملازمین کا کہنا ہے کہ سوائے نومبر کے کسی بھی ماہ تنخواہ بروقت جاری نہیں کی گئی۔ ستمبر کی تنخواہ 10 اکتوبرکو ادا کی گئی جبکہ اگست کی تنخواہ 9 ستمبر کو جاری ہوئی۔

ملازمین نے بتایا کہ نومبر کی تنخواہ 10 دسمبر کو جاری کی گئی۔ اس طرح کم از کم 10 دن کی تاخیر کی جارہی ہے جس کے نتیجہ میں ملازمین کو دشواریوں کا سامنا ہے۔

ملازمین کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے مستقل مینیجنگ ڈائریکٹر کے تقرر میں تاخیر کے سبب یہ صورتحال پیدا ہوئی ہے۔ گزشتہ دو برسوں سے مینیجنگ ڈائریکٹر کا عہدہ خالی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عادل آباد: ایم آئی ایم رہنما کی فائرنگ میں 3 افراد زخمی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.