تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے کہا ہے کہ دلت بندھو ایک پروگرام نہیں ہے بلکہ یہ ایک تحریک ہے۔
وزیراعلی کی صدارت میں دلت بندھو پروگرام کے سلسلہ میں حضورآباد اسمبلی حلقہ کے دلتوں کے ساتھ ایک اجلاس ان کے کیمپ آفس پرگتی بھون میں منعقد ہوا۔ریاستی وزرا ہریش راو،کے ایشور،ارکان اسمبلی سمیت اعلی عہدیداروں نے اس اجلاس میں شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں:Indian Trains: جانیں ٹرین کے الگ الگ ہارن کا مطلب
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی نے کہا کہ مکمل تلنگانہ میں دلت بندھواسکیم کو کامیاب بنایاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ تلنگانہ تحریک جو ایک فرد سے شروع ہوئی،نے بھارت کے سیاسی نظام پر دباو ڈالتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔ڈاکٹر بی آرامبیڈکر کی مساعی نے دلتوں کی حالت زار پر توجہ دلائی ہے۔اس اجلاس میں 412دلتوں،ان کے رشتہ داروں اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔