ETV Bharat / state

سکندرآباد ریلوے اسٹیشن میں مسافروں کا ہجوم - لاک ڈاون میں نرمی کے بعد وزارت ریلویز کی جانب سے بعض ٹرینیں چلائی جارہی ہیں

تقریبا 50دنوں کے بعد جنوبی ہند کے اہم ترین سکندرآباد ریلوے اسٹیشن میں مسافروں کا ہجوم دیکھاگیا۔

سکندرآباد ریلوے اسٹیشن میں مسافروں کا ہجوم

author img

By

Published : May 13, 2020, 4:52 PM IST

تقریبا 50دنوں کے بعد جنوبی ہند کے اہم ترین سکندرآباد ریلوے اسٹیشن میں مسافروں کا ہجوم دیکھاگیا۔

لاک ڈاون میں نرمی کے بعد وزارت ریلویز کی جانب سے بعض ٹرینیں چلائی جارہی ہیں۔اسی کے حصہ کے طورپر بنگالورو سے نئی دہلی تک براہ سکندرآبادراج دھانی ایکسپریس ٹرین چلائی گئی۔بنگالورو اسٹیشن سے سکندرآباد اسٹیشن پہنچنے کے بعد 288مسافرین یہاں سے قومی دارالحکومت نئی دہلی کے لئے روانہ ہوئے۔

ہر مسافر کی تلنگانہ میں واقع اس اسٹیشن میں تھرمل اسکریننگ کی گئی. ٹرین میں بھی سماجی فاصلہ کی برقراری کو یقینی بنایاگیا۔

قابلْ ذکر ہیکہ منگل کو وزیراعظم نریندرمودی کے ساتھ منعقد ہوئی وزرائے اعلی کی میٹنگ میں تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندرشیکھر راو نے مشورہ دیا تھا کہ فی الحال ٹرینز کو بحال نہ کیا جائے کیونکہ مزدوروں کی نقل مکانی سے کورونا کیسز میں اضافے کے خدشات ہیں۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.