انہوں نے کہا کہ 'یہ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ایسے جرائم کی روک تھام کیلئے بیداری پیداکریں۔کئی مرتبہ جاننے والے لوگ ہی ایسے جرائم کی وارداتیں انجام دیتے ہیں۔'
کمشنر پولیس حیدرآباد نے بیداری پیدا کرنے کے لیے ٹوئیٹر پر ایک ویڈیو پوسٹ کیا۔اس ایک منٹ 32 سکنڈ کی ویڈیو میں انہوں نے کہاکہ 'ہر سماج میں ایسے لوگ ہوتے ہیں جو بچوں کے خلاف جرائم کی وارداتیں انجام دیتے ہیں۔بھارت کے بڑے شہروں جیسے ممبئی، دہلی، بنگالورو،حیدرآباد، چینئی میں ایسے لوگ بھی ہوتے ہیں جو بچوں کے خلاف جرائم کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے پائے گئے۔وہ سمجھتے ہیں کہ بچوں کے خلاف جرائم، انسانیت کے خلاف جرائم ہیں۔ہماری یہ ذمہ داری ہے کہ ہمارے سماج کے ہر بچہ کو تحفظ ہو اور وہ محفوظ ہو۔'
انہوں نے والدین پر زور دیتے ہوئے کہا کہ 'ان کو یہ سکھایا جائے کہ بچوں کو بڑوں کی جانب سے اچھی طرح چھونا اور غلط طریقہ سے چھونا کیا ہے؟ان کو محبت سے چھونا کیسا ہے اور ان کو دوسرے مقصد کے تحت چھونا کیسا ہے؟اس سلسلہ میں پولیس کا کونسلنگ سنٹر ہے۔پولیس کی جانب سے اس سلسلہ میں بیداری مہم چلائی جارہی ہے۔اگر شہری چاہتے ہیں تو پولیس ان کے پاس پہنچ کر اس تعلق سے بات کرسکتی ہے۔اس کے لئے پولیس کے پاس ماہرین بھی ہیں۔'