ETV Bharat / state

حیدرآباد میں سی پی ایم کا مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج - حیدرآباد کلکٹریٹ کے روبرو احتجاج

جی ایس ٹی میں تلنگانہ کو واجب الادا رقم کا حصہ فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے سی پی ایم نے حیدرآباد کلکٹریٹ کے روبرو احتجاج کیا۔

CPM Protest At Hyderabad Collectorate Against Central Govt
حیدرآباد میں سی پی ایم کا مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج
author img

By

Published : Sep 22, 2020, 5:12 PM IST

حیدرآباد کلکٹریٹ کے روبرو احتجاج کررہے احتجاجی کارکنوں کے ہاتھ میں پلے کارڈس تھے جس میں لکھا ہوا تھا کہ ہر خاندان کو حکومت 6 ماہ تک 7500 روپئے کی مالی امداد فراہم کرے، ساتھ ہی 15 کیلو چاول و کرانہ دکان کی اشیا بھی ہر خاندان کو 6 ماہ تک مفت دی جائیں۔

احتجاجیوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے الزام لگایا کہ بی جے پی زیرقیادت مرکزی حکومت دستور کے خلاف کام کررہی ہے اور کہا کہ کورونا وبا کے دور میں مخالف عوام فیصلے کئے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ کورونا وبا کی روک تھام میں ریاستی اور مرکزی حکومتیں ناکام ہوگئی ہیں۔ انہوں نے بیروزگار کو بے روزگاری کا الاونس بھی فراہم کرنے پر زور دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.