ETV Bharat / state

کورونا متاثرہ مریض نے خودکشی کر لی - ضلع کھمم

کووڈ 19 کی ایک مریضہ نے اسپتال کے باتھ روم میں پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع کھمم میں جمعرات کی شب پیش آیا۔

کوویڈمریض نےخودکشی کرلی
کوویڈمریض نےخودکشی کرلی
author img

By

Published : Sep 4, 2020, 7:04 PM IST

کووڈ 19 کی ایک مریضہ نے اسپتال کے باتھ روم میں پھانسی لگا کر خودکشی کر لی۔ یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع کھمم میں جمعرات کی شب پیش آیا۔

اس مریض کی شناخت ضلع محبوب آباد کے بدھارم گاؤں کی رہنے والی 65سالہ ماریماں کے طور پر کی گئی ہے۔ اس کو 2 ستمبر کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔ وہ سانس لینے میں دشواری کی شکار تھی۔

اسپتال کے ذرائع نے کہا کہ وہ فکر مند تھی کہ آیا وہ روبہ صحت ہوگی یا نہیں۔ اس کو کووڈ 19سے متاثر ہونے پر گاؤں والوں کی جانب سے بے عزتی کا بھی خوف تھا۔ کھمم ٹاؤن پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کر کے جانچ شروع کر دی۔ اس واقعہ سے اسپتال کے کووڈ وارڈ میں زیرِعلاج مریضوں میں تشویش پیدا ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:کووڈ 19 کے علاج کے نام پر 29 لاکھ کا بل!

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.