ETV Bharat / state

تلنگانہ میں کورونا کے 189 نئے معاملات درج - رپورٹس کا انتظار

ریاست میں بحیثیت مجموعی اموات کی تعداد بڑھ کر1,646 ہو گئی ہے کیونکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید تین اموات ہوئی ہیں۔

تلنگانہ میں کوروناکے189نئے معاملات درج
تلنگانہ میں کوروناکے189نئے معاملات درج
author img

By

Published : Mar 10, 2021, 2:23 PM IST

تلنگانہ میں کووڈ 19 کے 189 نئے معاملات درج کئے گئے ہیں جس کے بعد ریاست میں معاملات کی تعداد بڑھ کر 3,00,342 ہوگئی ہے۔

ریاست میں بحیثیت مجموعی اموات کی تعداد بڑھ کر 1,646 ہوگئی ہے کیونکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید تین اموات ہوئی ہیں۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں 176 افراد روبہ صحت ہوئے ہیں جس کے بعد ریاست میں اب تک اس مرض سے روبہ صحت ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 2,96,916 ہوگئی ہے۔

ریاست میں سرگرم معاملات کی تعداد 1,780 ہے جن میں 693 مریض گھروں پر یا پھر اسپتالوں میں الگ تھلگ رکھے گئے ہیں جہاں ان کا علاج کیاجارہا ہے۔

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 39,000کوویڈ 19کے معائنے کئے گئے تاہم578نمونوں کی رپورٹس کا انتظار ہے۔بہ حیثیت مجموعی 90.50 لاکھ نمونوں کی جانچ ریاست میں اس مرض کے پھیلنے کے بعد سے کی گئی ہے۔ جی ایچ ایم سی حدود میں 34نئے معاملات درج کئے گئے ہیں۔بقیہ معاملات ریاست کے دیگر اضلاع میں درج کئے گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.