ETV Bharat / state

موبائل ڈیجیٹل ویڈیو وین کے ذریعہ کورونا ٹیکہ کاری مہم - تلنگانہ کی خبریں

گورنر تلنگانہ ڈاکٹر تمیلی سائی سوندراراجن نے کورونا کے سلسلہ میں چوکسی اور ٹیکہ اندازی کےلیے بیداری کے سلسلہ میں دس موبائل ڈیجیٹل ویڈیو وین کا آغاز کیا۔ ان کے ذریعہ دیہاتوں اور دوردراز کے علاقوں کے عوام میں بیداری پیدا کی جائے گی۔

موبائل ڈیجیٹل ویڈیو وین کے ذریعہ کورونا ٹیکہ کاری مہم

author img

By

Published : Jul 24, 2021, 5:07 PM IST

گورنر تلنگانہ ڈاکٹر تمیلی سائی سوندرا راجن نے کہا ہے کہ عوام کو کورونا کے سلسلہ میں چوکس رہنے کی ضرورت ہے۔ موبائل ڈیجیٹل ویڈیو وین کے ذریعہ کورونا ٹیکہ اندازی پروگرام کا گورنرنے آغاز کیا۔ کورونا کے سلسلہ میں چوکسی اور ٹیکہ اندازی کےلیے بیداری کے سلسلہ میں دس موبائل ڈیجیٹل ویڈیو وین کا انہوں نے آغاز کیا۔ ان کے ذریعہ دیہاتوں اور دوردراز کے علاقوں کے عوام میں بیداری پیدا کی جائے گی۔

انہوں نے اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے مسرت کا اظہار کیا۔انہوں نے کہاکہ ابتدا میں لوگ ٹیکہ لینے کے سلسلہ میں ہچکچاہٹ سے کام لے رہے تھے تاہم اب ہمیں اس بات کا فخر ہے کہ ملک میں سب سے زیادہ ٹیکہ اندازی کی جارہی ہے۔ ملک کے 42 کروڑافراد کو ٹیکے دیئے گئے۔ ساتھ ہی وزیراعظم نے یہ کہا کہ جب کوئی اس مرض سے لڑنے کے لئے ٹیکہ لیتا ہے تو وہ باہوبلی بن جاتا ہے۔اس پیام کو ہر کسی کو بالخصوص مواضعات اور قبائلی علاقوں میں رہنے والوں تک پہنچانے کی ضرورت ہے۔ہمارے ملک کے نوجوانوں کو بھی یہ ٹیکہ دیاجارہا ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.