ETV Bharat / state

'کورونا ٹیسٹ دوبارہ کیے جائیں گے' - قرنطینہ میں رکھ کر علاج

تلنگانہ کے وزیرصحت ایٹالہ راجندر نے کہا کہ آئی سی ایم آر کے رہنما خطوط کے مطابق ہوم کوارنٹائن میں رکھ کر لوگوں کا علاج کیا جائے گا۔

'کورونا ٹیسٹ دوبارہ کیے جائیں گے'
'کورونا ٹیسٹ دوبارہ کیے جائیں گے'
author img

By

Published : Jun 29, 2020, 4:19 PM IST

تلنگانہ کے وزیرصحت ایٹالہ راجندر نے آج میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کورونا ٹیسٹوں کی مہم کو تیز کرے گی اور زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

وزیرصحت نے کہا کہ آئی سی ایم آر کے رہنما خطوط کے مطابق ہوم کوارنٹائن میں رکھ کر لوگوں کا علاج کیا جائے گا۔

انھوں نے مزید کہا کہ ضرورت پڑنے پر حیدرآباد شہر میں دوبارہ لاک ڈاون نافذ کیا جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ اس سلسلے میں اتوار کو وزیر اعلی کے سی آر سے تفصیلی بات ہوئی ہے۔وزیراعلی نے کہا کہ اگلے تین سے چار دنوں میں حالات کو دیکھ کرکابینہ فیصلہ کرے گی۔

اس موقع پر وزیر موصوف نے کہا کہ طبی عملے کے 250 افراد کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ طبی عملہ اپنی جان جوکھم میں ڈال کر لوگوں کا علاج کررہا ہے۔ ان کے ساتھ بدتمیزی ہرگز نہیں کی جانی چاہئے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ کل سے میڈیکل ٹیمزدوبارہ ٹیسٹ کرنا شروع کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.