ETV Bharat / state

کورونا سے متاثرہ خاتون نے تین بچوں کو جنم دیا - گیناکالوجی شعبہ

تلنگانہ کے ضلع نظام آباد میں ایک کورونا متاثرہ خاتون نے تین بچوں کو جنم دیا۔ جن میں ایک لڑکی اور دو لڑکاہے۔ دونوں بچے محفوظ ہیں۔

کورونا سے متاثرہ خاتون نے تین بچوں کو جنم دیا

author img

By

Published : Nov 5, 2020, 1:20 PM IST

تلنگانہ میں کورونا سے متاثرہ خاتون نے تین بچوں کو جنم دیا۔ ضلع نظام آباد کے سرکاری ہسپتال میں کووڈ متاثرہ خاتون نے تین بچوں کو جنم دیا۔

اس خاتون کو 20اکتوبر کو ہسپتال میں داخل کروایاگیا تھا اور اس کا کورونا کا علاج کیاجارہا تھا۔ڈاکٹر پرتیما راج،جی جی ایچ سپرنٹنڈنٹ نے کہاکہ خاتون کے بچوں کو بچانے کےلیے سرجری کرنی پڑی۔

گزشتہ روز گینکالوجی شعبےکے ڈاکٹرز نے کوویڈ کے تمام احتیاطی اقدامات کے ساتھ اس کی سرجری کی۔خاتون نے تین بچوں کو جنم دیا جن میں ایک لڑکی اور دو لڑکے ہیں۔یہ بچے محفوظ ہیں اور کورونا سے منفی پائے گئے۔بعد ازیں خاتون بھی کورونا منفی پائی گئی۔

اس سلسلے میں تلنگانہ قانون ساز کونسل کی رکن کویتا نے کوویڈ سے متاثرہ خاتون کی زچگی پر سرکاری اسپتال نظام آباد کے میڈیکل اور سپورٹ اسٹاف کی ستائش کرتے ہوئے کہاکہ انہیں اسپتال کے اسٹاف پر فخر ہے۔

کویتا جو تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی دختر اور تلنگانہ جاگروتی تنظیم کی صدر بھی ہیں نے اس اسپتال میں کوویڈ سے متاثرہ خاتون کے تین بچوں کو جنم دینے کو یقینی بنانے کے سلسلہ میں اسپتال کے اسٹاف کے تعاون پر فخرکا اظہار کیا۔

انہوں نے اس خاتون کے نوزائیدہ بچوں اور اسپتال اسٹاف کی تصویر بھی اپنے ٹوئیٹر ہینڈل پر پوسٹ کی۔

یہ بھی پڑھیں:جی ایچ ایم سی کچرے سے کرنٹ تیار کرنے کے لیے تیار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.