ETV Bharat / state

حیدرآباد میں کورونا کا قہر - کورونا وائرس

طبی عملہ اور ان کے افراد خاندان کے 33 لوگ کورونا مثبت پائے گئے ہیں۔ آج ریاست تلنگانہ میں کورونا سے متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ تازہ اعدادوشمار کے مطابق ریاست میں آج 499 نئے کیسز پائے گئے ہیں۔

حیدرآباد میں کورونا کا قہر
حیدرآباد میں کورونا کا قہر
author img

By

Published : Jun 19, 2020, 9:28 PM IST

حیدرآباد میں کورونا قہر برپا کررہا ہے۔ حیدرآباد کے گچی باولی کا کونڈا پور ایریا ہسپتال کورنا کیسز سے دہل گیا۔

آج ایک ہی دن میں 33 کورونا مثبت کیسز درج ہوئے ۔ ہسپتال میں کام کرنے والا طبی عملہ سمیت ان کے افراد خاندان کووڈ-19 میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

بتایا گیا کہ 95 افراد کا ٹیسٹ کرنے پر 33 لوگ کورونا پوزیٹیو نکلے اور پندرہ لوگوں کی رپورٹ آنی باقی ہے۔

لاک ڈاون اٹھائے جانے کے بعد حیدرآباد میں کیسز حد سے زیادہ بڑھ گئے ہیں، جبکہ حکومت روزانہ کورونا ٹیسٹ کرنے کا دعوی کر رہی ہے۔

ایک طرف لوگ بے روزگاری اور معاشی تنگی سے پریشان ہیں دوسری جانب متاثر لوگ علاج ومعالجہ کے خرچ سے پریشان ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.