ETV Bharat / state

تلنگانہ میں کووڈ-19 کے493 نئے معاملات درج

تلنگانہ میں سرگرم معاملات کی تعداد 3,684 ہے جن میں 1,616مریض گھروں پر یا پھر اسپتالوں میں الگ تھلگ رکھے گئے ہیں جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 56,464 کوویڈ 19 کے معائنے کیے گئے تاہم 893 نمونوں کی رپورٹس کا انتظار ہے۔

Telangana corona  updates
تلنگانہ میں کوویڈ 19کے493 نئے معاملات درج
author img

By

Published : Mar 25, 2021, 1:53 PM IST

تلنگانہ میں کووڈ-19 کے 493 نئے معاملات درج کیے گئے ہیں جس کے بعد ریاست میں معاملات کی تعداد بڑھ کر3,04,791 ہو گئی ہے۔

ریاست میں مجموعی اموات کی تعداد بڑھ کر 1,680ہو گئی ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید چاراموات ہوئی ہیں۔ محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں 157 افراد صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد ریاست میں اب تک اس مرض سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 2,99,427 ہوگئی ہے۔

ریاست میں سرگرم معاملات کی تعداد 3,684 ہے جن میں 1,616مریض گھروں پر یا پھر اسپتالوں میں الگ تھلگ رکھے گئے ہیں جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 56,464 کووڈ 19 کے معائنے کئے گئے تاہم 893 نمونوں کی رپورٹس کا انتظار ہے۔

مجموعی طور پ ابھی تک تلنگانہ میں 98.45 لاکھ نمونوں کی جانچ کی گئی ہے۔ جی ایچ ایم سی حدود میں 138 نئے معاملات درج کئے گئے ہیں۔ ہقیہ معاملات ریاست کے دیگر اضلاع میں درج کیے گئے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.