تلنگانہ میں کوویڈ 19 کے 111نئے معاملات درج کئے گئے ہیں جس کے بعد ریاست میں معاملات کی تعداد بڑھ کر 3,00,011 ہوگئی ہے۔
ریاست میں بہ حیثیت مجموعی اموات کی تعداد بڑھ کر1,642ہوگئی ہے کیونکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید ایک موت ہوئی ہے، محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں 189 افراد صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد ریاست میں اب تک اس مرض سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 2,96,562 ہوگئی ہے۔
ریاست میں سرگرم معاملات کی تعداد 1,807ہے جن میں 689مریض گھروں پر یا پھر ہسپتالوں میں الگ الگ رکھے گئے ہیں جہاں ان کا علاج کیا جارہا ہے۔ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 19,929 کوویڈ 19 کے معائنے درج کئے گئے ہیں تاہم 349 نمونوں کی رپورٹس کا انتظار ہے۔
بہ حیثیت مجموعی 89.84 لاکھ نمونوں کی جانچ ریاست میں اس مرض کے پھیلنے کے بعد سے کی گئی ہے۔ جی ایچ ایم سی حدود میں 27نئے معاملات درج کئے گئے ہیں۔ بقیہ معاملات ریاست کے دیگر اضلاع میں درج کئے گئے۔
یو این آئی