ETV Bharat / state

Bharat Jodo Yatra in Telugu States تیلگو ریاستوں میں بھارت جوڑو یاترا کیلئے کانگریس کی تیاریاں - تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں بھارت جوڑو یاترا

اتم کمار ریڈی کو تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں بھارت جوڑو یاترا کے لیے اے آئی سی سی کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا ہے۔ Congress Yatra in Telangana

تیلگو ریاستوں میں بھارت جوڑو یاترا کے لیے کانگریس کی تیاریاں

author img

By

Published : Sep 21, 2022, 7:58 PM IST

کانگریس رکن پارلیمان اتم کمار ریڈی نے کانگریس کارکنوں سے اپیل کی ہے کہ وہ تلگو ریاستوں میں راہول گاندھی کی ’ بھارت جوڑو‘ یاترا کو کامیاب بنائیں۔ اتم کمار ریڈی کو تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں بھارت جوڑو یاترا کیلئے اے آئی سی سی کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا ہے۔ وجئے واڑہ میں پارٹی رہنما کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر کارکن کی ذمہ داری ہے کہ وہ یاترا کی کامیابی کیلئے مساعی کریں۔ Bharat Jodo Yatra in Telugu states

انہوں نے تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں بھارت جوڑو یاترا کے پروگرام کی تفصیلات سے رہنماوں کو واقف کرایا۔انہوں نے کہا کہ 20 اکٹوبر کو ’ بھارت جوڑو یاترا ‘ کرناٹک سے آندھرا پردیش میں داخل ہوگی۔ آندھرا پردیش کے تمام رہنما اور کارکنوں کو متحد ہوکر یاترا میں شرکت کرنی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ 3500 کیلو میٹر طویل یاترا کے تحت150 دنوں میں 12 ریاستوں کا احاطہ کیا جائے گا۔ آندھرا پردیش میں یہ یاترا 4 دن تک جاری رہے گی۔ انہوں نے بتایا کہ 24 اکٹوبر کو یاترا تلنگانہ میں داخل ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ریاستوں کے رہنما اور کارکنوں نے ابھی سے تیاریاں شروع کردی ہیں۔ اتم کمار ریڈی نے کہا کہ یاترا کا اہم نعرہ ’’ بھارت جوڑو اور نفرت چھوڑو ‘‘ رکھا گیا ہے۔ Congress Yatra in Telangana

یہ بھی پڑھیں: Bharat Jodo Yatra بھارت جوڑو یاترا کے دوران راہل گاندھی نے بوٹ ریس میں حصہ لیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.