ETV Bharat / state

کانگریس حکومت اپنے وعدے پورے کرے گی: وزیر ریونیو تلنگانہ - چھ ضمانتوں کو پورا کیا

Congress govt on fulfill its six promises in Telangana ریاست تلنگانہ میں کانگریس کے مختلف رہنماوں نے کہا کہ اندرون 100 دن کانگریس کی جانب سے وعدہ چھ ضمانتوں پر عمل کیا جائے گا۔ ان میں سے دو ضمانتوں پر حلف لینے کے دو دن بعد ہی عمل شروع کیا گیا۔

Congress govt
Congress govt
author img

By UNI (United News of India)

Published : Jan 3, 2024, 2:00 PM IST

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر ریونیو پی سرینواس ریڈی نے کہا ہے کہ کانگریس حکومت عوام سے کئے گئے اپنے وعدے پورے کرے گی، حالانکہ پیشرو بی آر ایس حکومت نے ریاست کو قرضوں میں مبتلاکردیا۔ انہوں نے عوامی حکمرانی پروگرام کے موقع پر ایک تلگو نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چھ ضمانتوں کے نفاذ کے ایک حصہ کے طور پر شروع کردہ عوامی حکمرانی کے پروگرام کو ریاست بھر میں غیر متوقع ردعمل حاصل ہورہا ہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ عوام، کانگریس حکومت سے پُرامید ہیں، اسی لئے وہ اس پروگرام میں مختلف اسکیمات پر عمل کے لئے درخواستیں داخل کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ تلنگانہ میں وزیراعلی کے طور پر حلف لینے کے اندرون دو گھنٹے کابینہ کا اجلاس طلب کرتے ہوئے 6 ضمانتوں کی منظوری عمل میں لائی گئی۔ حکومت بننے کے اندرون دو دن خواتین کو بس میں مفت سفر کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ ساتھ ہی راجیو آروگیہ شری پروگرام کے تحت کئے جانے والے علاج کی سہولت پر رقم کا اضافہ کیا گیا۔ عوامی حکمرانی پروگرام کے ذریعہ 6 جنوری تک درخواستیں قبول کی جارہی ہیں۔

مزید پڑھیں: اقتدار کے پہلے ہی دن سے تلنگانہ میں کانگریس کی انتخابی ضمانتوں پر عمل کیا جائے گا: ڈی کے شیوکمار

وہیں دوسری جانب تلنگانہ کانگریس کی رکن اسمبلی میگھاریڈی نے کہا ہے کہ ریاستی حکومت کی جانب سے اندرون 100دن 6ضمانتوں پر عمل کو یقینی بنایا جائے گا۔ میگھا ریڈی جو اسمبلی میں حلقہ ونپرتی کی نمائندگی کرتی ہیں نے اپنے حلقہ کے پولیک پاڈو گاؤں میں منعقدہ عوامی حکمرانی پروگرام میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہر اہل فردکو ترجیحی بنیادوں پر 6 ضمانتیں فراہم کی جائیں گی۔ وعدے کے مطابق بے گھر غریبوں کے لیے ڈبل بیڈروم اسکیم شروع کی جائے گی۔ درخواستیں وصول کرنے اور انہیں آن لائن کرنے کے بعد چھ ضمانتوں کو نافذکیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ عوامی حکمرانی کے پروگرام پر کامیابی کے ساتھ عمل کیاجارہا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.