ETV Bharat / state

انتخابات کے دوران وعدہ کردہ 6 ضمانتوں پر جلد از جلد عمل کیا جائے گا - وزیر عمارات وشوارع کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی

ریاست تلنگانہ میں اسمبلی انتخابات کے دوران کانگریس نے چھ ضمانتوں کا وعدہ کیا تھا۔ ریاست کانگریس حکومت قائم ہوتے ہی ان چھ ضمانتوں میں سے دو ضمانتوں پر عمل آوری شروع ہوچکی ہے۔ Congress govt's top priority to fulfil all six guarantees

fulfil all six guarantees given to people

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 10, 2023, 5:16 PM IST

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر عمارات وشوارع کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے پیشرو بی آر ایس حکومت پر الزام لگایا ہے کہ اس نے گزشتہ دس سالوں سے حیدرآباد کی سڑکوں پر توجہ نہیں دی۔وزیر موصوف نے آج سکریٹریٹ میں اپنی ذمہ داری سنبھال لی۔ انہوں نے 9 فائلس پر دستخط کئے۔ ان میں سے نلگنڈہ سے دھرما پورم، موشم پلی شاہراہ، کوڑنگل اور دنیال روڈ کی توسیع سے متعلق دستاویزات بھی شامل ہیں۔

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ آئندہ برسوں میں سڑکوں کی توسیع کے اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کے وقت دی گئی 6 ضمانتوں پر جلد از جلد عمل کیا جائے گا۔ یہ کہتے ہوئے کہ تقریباً دس سال کے بعد، کانگریس پارٹی تلنگانہ میں اقتدار میں واپس آئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ وہ وزیر عمارات وشوارع کے طور پر شاہراہوں کی بہتری کے لیے کام کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ وہ بھونگیر کے رکن پارلیمنٹ کے عہدے سے کل استعفیٰ دے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وجئے واڑہ۔حیدرآباد روڈ کو 6 لین، حیدرآباد کلواکرتی کو 4 لائنوں، سنٹرل روڈ اینڈ انفراسٹرکچر فنڈ میں 9 میں سے 5 فائلوں کی منظوری کے لیے وہ پیر کو مرکزی وزیر گڈکری سے ملاقات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے کونسل کی نئی عمارت تعمیر کرنے کی ہدایت دی ہے۔ ریاستی حکومت نے پرانی عمارت کے احاطہ میں کونسل کی نئی عمارت تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سی ایل پی کے دفاتر کی جگہ نئی عمارتیں تعمیر کی جائیں گی۔

مزید پڑھیں: تلنگانہ کے نئے وزرا کے قلمدانون کا الاٹمنٹ

انہوں نے کہاکہ سابق وزیر صحت ہریش راؤ یہ کہہ رہے ہیں کہ کانگریس حکومت بننے کے 2 دن کے اندر کیا کیا گیا۔ انہوں نے سوال کیا کہ بی آر ایس کے لیڈروں نے 10 سال میں کیا کیا؟ پچھلے دس سالوں میں سڑکوں پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی دیکھ بھال ریاستی حکومت کی اولین ترجیح ہوگی۔

یو این آئی

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.