اس بم دھماکہ میں 14 افراد ہلاک ہوئے تھے، دھماکہ اس وقت ہوا جب مکہ مسجد میں ہزاروں مسلمان نماز جمعہ ادا کر رہے تھے۔
این آئی اے نے ملک کی مختلف ریاستوں سے اس دھماکے میں ملوث 11 ملزمین کو گرفتار کیا جس میں اصل ملزم سوامی اسیمانند نے سی بی آئی کے روبرو اس کا اقبال جرم کیا تھا۔
بعد ازاں سنہ 2011 میں اس کیس کی تحقیقات کا آغاز کیا گیا اور 226 گواہوں کے بیانات قلمبند کیے گئے لیکن 16 اپریل سنہ 2016 کو این آئی اے کورٹ نے ناکافی شواہد کی بنیاد پر تمام ملزمین کو بری کردیا تھا۔
بم دھماکے کے 13 برس مکمل ہونے پر مکہ مسجد میں پولیس کا سخت بندوبست دیکھا گیا۔