ETV Bharat / state

تلنگانہ اور آندھراپردیش میں شدید سردی کی لہر جاری - شام میں چھ بجے سے ہی سردی کی لہر شروع ہورہی ہے

دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش میں شدید سردی کی لہر جاری ہے۔شام میں چھ بجے سے ہی سردی کی لہر شروع ہورہی ہے جس کے نتیجہ میں لوگ شام اور صبح میں گھروں سے نکلنے سے گریز کررہے ہیں۔

تلنگانہ اور آندھراپردیش میں شدید سردی کی لہر جاری

author img

By

Published : Dec 26, 2019, 12:27 PM IST

شمالی ہند سے آرہی سرد ہواوں کے نتیجہ میں دونوں تلگو ریاستوں میں درجہ حرارت میں گراوٹ ہوئی ہے۔ریاست اے پی کے ایجنسی علاقوں کے عوام سردی سے پریشان ہیں۔ سردی کی لہر میں بتدریج اضافہ ہوتاجارہا ہے۔ریاست کے کئی مقامات پر دن کے مقابلہ رات کے اوقات میں سردی کی لہر درج کی جارہی ہے۔کئی مقامات پر صبح کی اولین ساعتوں میں درجہ حرارت میں کمی ہوگئی ہے۔لوگ سردی سے بچنے کیلئے گرم کپڑوں اور لحافوں کے ساتھ ساتھ سوئیٹرس کا استعمال کررہے ہیں۔فٹ پاتھس پر سونے والے افراد سردی سے کافی متاثر ہیں جو سردی سے بچنے کے لئے کمبل اور لحاف کا استعمال کررہے ہیں۔فٹ پاتھس پر سونے والے کئی ایسے افراد بھی ہیں جن کے پاس کمبل یا لحاف کے علاوہ سردی سے بچنے کے لئے کوئی چیز نہیں ہے۔ اے پی کے کئی علاقوں میں کہر دیکھی جارہی ہے جس کے نتیجہ میں صبح کے اوقات میں بھی راستہ صاف نظر نہیں آرہا ہے۔

Intro:Body:

NEWS

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.