غور طلب ہے کہ تلنگانہ میں وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ کی صدارت میں کابینہ کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا تھا، جس میں مختلف وزراء اور اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی تھی۔
ریاست میں اب لاک ڈاؤن میں 19 جون تک توسیع کی گئی اور نرمی کے اوقات کو صبح 6 بجے تا شام 5 بجے تک کردیا گیا، جب کہ شام 6 بجے تک لوگوں کو اپنے اپنے گھر جانے کی اجازت رہے گی۔ شام 5 بجے تک تمام دکانوں کو بند کردیا جائے گا۔
اس ضمن میں سٹی پولیس کمشنر انجنی کمار نے نامپلی میں واقع تلنگانہ اسمبلی کے روبرو کووڈ بیداری مہم چلائی۔ اس موقع پر انجنی کمار نے کہا کہ 10 جون سے دوکان 5 بجے شام بند کردیں اور کووڈ گائڈ لائن پر عمل کریں۔
مزید پڑھیں:
حیدرآباد کی گیٹیڈ کمیونٹیز، اپارٹمنٹس اور بینکس میں بڑے پیمانہ پر ٹیکہ اندازی کا پروگرام
انہوں نے کہا کہ 6 بجے کے بعد غیر ضروری طور پر گھومنے، پھرنے والوں پر کیس درج کردیا جائے گا اور گاڑی کو بھی ضبط کرلیا جائے گا۔