ETV Bharat / state

Thirteen New Districts in AP: وزیراعلی نے اے پی میں نئے 13اضلاع کا آغاز کیا - نظم ونسق میں آسانی کے مقصد سے ریاست میں نئے 13اضلاع بنائے گئے

آندھراپردیش میں اضلاع کی تعداد 26اور ریونیوڈیویثرنس کی تعداد 72ہوگئی ہے۔نئے اضلاع میں پاروتی پورم، منیم،الوری سیتاراماراجو، انکاپلی، کاکناڈا،کوناسیما، ایلورو، این ٹی آر، پالناڈو،باپٹلہ،نندیال،سری ستیہ سائی، تروپتی اور انامیا شامل ہیں۔ Thirteen New Districts in AP

وزیراعلی نے اے پی میں نئے 13اضلاع کا آغاز کیا

author img

By

Published : Apr 4, 2022, 10:27 PM IST

آندھراپردیش کے وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے ورچول طریقہ سے منعقدہ ایک پروگرام میں ریاست کے 13نئے اضلاع کا آغاز کیا۔جگن کی زیرقیادت وائی ایس آرکانگریس حکومت نے موجودہ 13اضلاع کی تنظیم نو کے ذریعہ مزید 13نئے اضلاع کا قیام عمل میں لایا۔ Thirteen New Districts in AP

ریاستی حکومت نے ہفتہ کو نئے اضلاع کی تشکیل کے ساتھ ساتھ آئی اے ایس اور آئی پی ایس عہدیداروں کے ردوبدل کے سلسلہ میں اعلامیہ جاری کیا تھا۔کلکٹرس کے دفاتر اور عہدیدار نئے اضلاع کے لئے تیار ہیں۔حکومت نے ضلع کلکٹرس، ایس پیز،ڈیویثرنل ریونیوآفیسرس، آرڈی اوز اوردیگر عہدیداروں کو مقرر کیا ہے۔نوتشکیل شدہ 13نئے اضلاع کیلئے درکارانفراسٹرکچر فراہم کیاگیا ہے۔حکومت نے ان نئے اضلاع میں الوری سیتاراماراجو ضلع بھی بنایا ہے جو مجاہد آزادی تھے۔اسی طرح حکومت نے ریاست کی اصل اپوزیشن جماعت تلگودیشم کے بانی متحدہ آندھراپردیش کے سابق وزیراعلی و تلگوفلموں کے مشہور اداکار این ٹی راما راو کے نام پر بھی این ٹی آرضلع قائم کیا ہے۔متحدہ ریاست میں آخری مرتبہ 1979میں نیا ضلع وجیانگرم بنایاگیا تھا۔

نئے اضلاع کے آغاز کے بعد وزیراعلی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نظم ونسق میں آسانی کے مقصد سے ریاست میں نئے 13اضلاع بنائے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ 13نئے اضلاع کی تشکیل کے ذریعہ عوام کی بہتر خدمت کی جاسکتی ہے اور ان تک مزید موثر طریقہ سے پہنچاجاسکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہماری پالیسی وشفاف انتظامیہ کی فراہمی اور شہروں کے ساتھ ساتھ اضلاع میں بھی انتظامیہ کو غیرمرکوز کرنا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہر ضلع میں 6تا8اسمبلی حلقے ہیں اور ہر ضلع کی آبادی 18لاکھ کے قریب ہے۔ہم نے نئے اضلاع کے قیام کے سلسلہ میں عوام کے جذبات اور خدشات کو پیش نظررکھا اور ان کے خدشات کو دور کرنے کی مساعی کی۔انہوں نے کُپم ریونیوڈیویثرن کے قیام کے سلسلہ میں دلچسپ ریمارک کیا۔کُپم، ریاست کے اپوزیشن لیڈر این چندرابابوکا اسمبلی حلقہ ہے جہاں سے وہ سات مرتبہ منتخب ہوئے۔انہوں نے کہاکہ اگرچہ کہ چندرابابو اس حلقہ سے کئی مرتبہ منتخب ہوئے تاہم انہوں نے کُپم کو ریونیوڈیویثرن نہیں بنایا۔ان کی درخواست پر ہی ہم نے کُپم کو ریونیوڈیویثرن بنایا۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.