ETV Bharat / state

تلنگانہ: وزیر اعلی نے نئے سکریٹریٹ کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا - تلنگانہ نیوز

617 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کئے جارہے سکریٹریٹ کی نئی عمارت میں وزرا کے چیمبرس، چیف سکریٹری کے چیمبر سمیت حکومت کے مشیروں کے چیمبرس کے علاوہ تمام عصری سہولیات موجود ہوں گے۔

تلنگانہ: وزیر اعلی نے نئے سکریٹریٹ کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا

author img

By

Published : Jan 26, 2021, 6:46 PM IST

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراؤ نے آج ریاست کے نئے سکریٹریٹ کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر وزیر عمارات وشوارع ویمولا پرشانت ریڈی، چیف سکریٹری سومیش کمار، انجینئرس اور دیگر اعلی عہدیدار موجود تھے۔

وزیراعلی نے اس اجلاس میں عہدیداروں سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ 617کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کئے جارہے اس سکریٹریٹ کی نئی عمارت کا کام ممبئی کی شاپورجی پالن جی کمپنی کو یہ دیا گیا ہے۔

اس نئے عمارت مین وزرا کے چیمبرس، چیف سکریٹری کے چیمبر سمیت حکومت کے مشیروں کے چیمبرس کے علاوہ تمام عصری سہولیات موجود ہوں گے۔

کھانا کھانے کے لئے ڈائننگ ہالس، میٹنگس کے لئے میٹنگ ہال، وزیٹرس رومس، ہرفلور کے لئے پارکنگ کی سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ ریاستی حکومت نے عصری سہولیات سے لیس سکریٹریٹ کی تعمیر کیلئے قدیم سکریٹریٹ کی عمارتوں کو منہدم کردیا تھا۔ یہ عمارتیں نظام دور حکومت کی تھیں۔ حیدرآباد ریاست کے ساتھ ساتھ متحدہ اے پی کے کئی وزرائے اعلی نے اپنا نظم ونسق ان عمارتوں سے چلایا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.