حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ آج آئین ساز بابا صاحب بی آر امبیڈکر کے یوم پیدائش کے موقع پر 125 فٹ بلند مجسمے کی نقاب کشائی کریں گے۔ وزیراعلیٰ نے حال ہی میں 125 فٹ بلند باباصاحب ڈاکٹر بھیم راؤم امبیڈ کر کے مجسمہ کی نقاب کشائی، سکریٹریٹ کی نئی عمارت کے افتتاح اور دیگر مسائل کے تعلق سے وزراء اور عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ کی تھی۔ اس میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے آئین پر ہیلی کاپٹر سے پھولوں کی پتیاں نچھاور کی جائیں گی۔
بابا صاحب کے پوتے پرکاش امبیڈکر کو اس تقریب مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کیا گیا ہے۔ وزیر اعلی کے سی آر نے کہا تھا کہ یہ مجسمہ بھارت میں امبیڈ کر کے مجسموں سے سب سے بلند مجسمہ ہے، جو کہ ریاستی سکریٹریٹ کے ساتھ، بدھ مجسمہ کے بالمقابل تلنگانہ شہداء کی یادگار کے پاس واقع ہے، ہر روز لوگوں کو متاثر کرے گا۔ انہوں نے وزراء اور عہدیداروں کی یہ ہدایت دی ہے کہ امبیڈکر مجسمہ کی نقاب کشائی کی تقریب بڑے پیمانے پر منعقد کئے جائیں،ریاست سمیت ملک کے دیگرمقامات پر آج کے دن امبیڈکر جینتی کے طور پر منائیں۔
مزید پڑھیں:
Ambedkar Jayanti: ملک بھر میں امبیڈکر جینتی دھوم دھام سے منایا گیا
تکنیکی اور مینوفیکچرنگ اقدامات کو حتمی شکل دینے میں کم از کم دو سال لگے کیونکہ کے سی آر نے امبیڈکر کا مجسمہ بلند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ انہوں نے مجسمہ ساز 98 سالہ رام ونجی سوتار کی اتنی بڑی کوشش کرنے پر تعریف کی تھی۔ حکومت پدم بھوشن ایوارڈ یافتہ سوتار کو مدعو کرے گی اور ان کا اعزاز کرے گی۔ ریاست کے تمام 119 حلقوں سے 35,000 سے زیادہ لوگ امبیڈکر مجسمہ کی نقاب کشائی میں ہر حلقہ کے 300 افراد کے ساتھ شرکت کو یقینی بنانے کے انتظامات کیے گئے ہیں اور 750 سرکاری روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بسیں عوام کے لیے چلائی جائیں گی۔ اس موقع پر لوگوں کے لیے کھانے کا انتظام کیا جائے گا۔ ایک سرکاری ریلیز میں یہ کہا گیا تھا کہ نے عوام کے لیے ایک لاکھ میٹھے کے پیکٹ، 1.50 لاکھ مکھن، دودھ کے پیکٹ اور اتنی ہی تعداد میں پانی کے پیکٹ دستیاب کرائے جائیں گے۔