ETV Bharat / state

Chandrababu Naidu Helped Injured: چندرابابو کی انسانی ہمدردی، سڑک حادثے میں زخمی افراد کو ہسپتال بھجوایا - چندرابابو نائڈو نے سڑک حادثے میں زخمی افراد کو ہسپتال بھجوایا

تلگودیشم پارٹی کے قومی صدر این چندرابابونائیڈو نےروڈ شو ختم کرنے کے بعد وشاکھاپٹنم جاتے ہوئے سڑک پر حادثہ کا شکار زخمیوں کو دیکھ کر اپنی گاڑیوں کا قافلہ رکوایا۔ انہوں نے فوری طور پر اپنی گاڑیوں کے قافلہ میں موجود ایمبولنس کے ذریعہ زخمیوں کی ہسپتال منتقلی کو یقینی بنایا۔ Chandrababu Naidu Helped Injured

چندرابابو کی انسانی ہمدردی
چندرابابو کی انسانی ہمدردی
author img

By

Published : Jun 18, 2022, 1:12 PM IST

آندھراپردیش کی اصل اپوزیشن تلگودیشم پارٹی کے قومی صدر این چندرا بابو نائیڈو نے انسانی ہمدردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سڑک حادثہ میں زخمی افراد کو اسپتال بھجوایا۔ تفصیلات کے مطابق وجے نگرم ضلع میں چکورو پلی کے حدود میں کل شب پیش آئے سڑک حادثہ میں دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ اسی دوران اپنا روڈ شو ختم کرنے کے بعد وشاکھاپٹنم جاتے ہوئے چندرا بابو نائیڈو نے سڑک پر حادثہ کا شکار زخمیوں کو دیکھ کر اپنی گاڑیوں کا قافلہ رکوایا۔ انہوں نے فوری طور پر اپنی گاڑیوں کے قافلہ میں موجود ایمبولنس کے ذریعہ زخمیوں کی ہسپتال منتقلی کو یقینی بنایا۔ ساتھ ہی انہوں نے مقامی تلگودیشم کے لیڈروں سے بات چیت کرتے ہوئے زخمیوں کے بہتر علاج کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔ Chandrababu Naidu Helped Injured

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.