صدر سراج العلماء اکیڈمی مولانا محمد نعیم الدین حسامی عادل نے اپنے دفتر واقع پنجہ شاہ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے عالم اسلام کے مسلمانوں کو عید الفطر کی مبارکباد دی اور مزید کہا کہ آج ماہ صیام کی آخری اوقات کار ہیں۔
انہوں نے لاک ڈاؤن کے دوران شراب کی دکانوں کو کھولنے پر ریاستی حکومت پر تنقید کی اور کہا کہ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ وزیر اعلی شراب پر پابندی عائد کرتے اور عبادت گاہوں کو کھولتے حکومت نے اس کے برخلاف کیا-
انہوں نے موجودہ حالات میں مہلک وائرس کی وباء کے خاتمہ کے لیے بارگاہ رب العزت میں دعا کی اپیل کی ۔