ETV Bharat / state

Telangana Liberation Day مرکزی حکومت 17 ستمبر کو یوم آزادی تلنگانہ منائے گی: جی کشن ریڈی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 9, 2023, 2:47 PM IST

مرکزی وزیر سیاحت وصدرتلنگانہ بی جے پی کشن ریڈی نے اعلان کیا کہ مرکزی محکمہ ثقافت 17 ستمبر کو حیدرآباد کے پریڈ گراؤنڈ میں یوم آزادی تلنگانہ کو بڑے پیمانہ پر منائے گا۔ Central Govt to commemorate Telangana Liberation Day on September 17: G Kishan Reddy

Etv Bharat
Etv Bharat

حیدرآباد: مرکزی وزیر سیاحت وصدرتلنگانہ بی جے پی کشن ریڈی نے اعلان کیا کہ مرکزی محکمہ ثقافت 17 ستمبر کو حیدرآباد کے پریڈ گراؤنڈ میں یوم آزادی تلنگانہ کو بڑے پیمانہ پر منائے گا۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ 17 ستمبر کو نظام کی آمرانہ حکومت سے حیدرآباد کی آزادی کی یاد میں قومی پرچم بلند کیا جائے گا۔ انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ اس دن کی تاریخی اہمیت کے باوجود گزشتہ 75 سالوں سے تلنگانہ میں یوم آزادی تلنگانہ سرکاری طور پر نہیں منایا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی گزشتہ 25 سالوں سے تلنگانہ آزادی کی تقاریب کو سرکاری طور پر منانے کی وکالت کر رہی ہے تاہم پچھلی کانگریس حکومت اور موجودہ بی آر ایس حکومت سمیت یکے بعد دیگرے حکومتوں نے ان تقاریب کے انعقاد میں دلچسپی نہیں دکھائی۔انہوں نے کہاکہ گذشتہ سال آزادی کا امرت مہوتسو کے ایک حصہ کے طور پر، بی جے پی نے سرکاری طور پر مرکزی حکومت کی سرپرستی میں یوم آزادی تلنگانہ کی تقاریب کا اہتمام کیا تھا جس میں ترنگا پرچم لہرایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Hyderabad Police حیدرآباد پولیس کی محاصرہ کرکے تلاشی مہم، فنکشن ہال میں ہوٹل کے نام سے ڈائننگ ہال کا انکشاف

کشن ریڈی نے سوال کیا کہ تلنگانہ تحریک کے دوران تلنگانہ کی آزادی کی وکالت کرنے والی بی آر ایس پارٹی نے اپنے 9سالہ دور حکومت میں ان تقاریب کو ترجیح کیوں نہیں دی؟ انہوں نے وزیراعلی کے چندرشیکھرراوپر زور دیا کہ وہ ا س تقریب کو باضابطہ طور پر منعقد کریں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.