ETV Bharat / state

Satyavathi Rathod on Modi Government: مرکزی حکومت، تلنگانہ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کررہی ہے' - تلنگانہ کو نقصان پہنچانے کی کوشش

وزیر بہبودی خواتین واطفال ستیہ وتی راتھوڑ نے انتباہ دیا کہ ٹی آرایس پارٹی، تلنگانہ سے دھان کی مکمل خریداری کے اعلان تک بی جے پی حکومت کے آگے نہیں جھکے گی۔ ':Satyavathi Rathod on Modi Government

مرکزی حکومت، تلنگانہ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کررہی ہے'

author img

By

Published : Apr 7, 2022, 5:27 PM IST

تلنگانہ کی وزیر بہبودی خواتین واطفال ستیہ وتی راتھوڑ نے کہا ہے کہ بی جے پی زیرقیادت مرکزی حکومت، تلنگانہ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کررہی ہے کیونکہ ٹی آرایس حکومت یہاں پربی جے پی کی مخالف عوام،مخالف کسان اور مخالف مزدور پالیسیوں کے خلاف جدوجہد کررہی ہے۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ مرکزی حکومت تلنگانہ سے مکمل دھان کی خریداری کرے۔ Satyavathi Rathod on Modi Government

انہوں نے انتباہ دیا کہ ٹی آرایس پارٹی، تلنگانہ سے دھان کی مکمل خریداری کے اعلان تک بی جے پی حکومت کے آگے نہیں جھکے گی۔دھان کی خریداری کے مسئلہ پر ٹی آرایس کے کارگذارصدر تارک راما راو کی جانب سے کی گئی احتجاج کی اپیل کے حصہ کے طورپر انہوں نے ضلع محبوب آباد میں رکن پارلیمان ٹی آرایس مالوت کویتا اور دیگر کے ساتھ احتجاج میں حصہ لیا۔اس موقع پر ٹی آرایس کے لیڈروں نے مطالبہ کیاکہ مرکزی حکومت تلنگانہ سے مکمل دھان کی خریداری کرے۔اسی دوران ریاستی وزیر پنچایت راج ای دیاکرراو نے بھی ہنمکنڈہ، ورنگل، جنگاوں اور دیگر مقامات پر احتجاج میں حصہ لیا۔چیف وہپ و ورنگل ویسٹ کے رکن اسمبلی ونئے بھاسکر نے ہنمکنڈہ میں ہوئے احتجاج میں حصہ لیا۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.