ETV Bharat / state

'تلنگانہ کی مدد کے لیے مرکز تیار ہے' - ہسپتال میں علاج کی سہولت دی جائے

مرکزی مملکتی وزیر کشن ریڈی نے کووڈ-19متاثرین یا اس کی علامتیں رکھنے والے افراد کے علاج کی سہولت کے لیے ایک ٹول فری نمبر جاری کرنےتلنگانہ حکومت کو مشورہ دیا۔

'تلنگانہ کی مدد کے لیے مرکز تیار ہے'
'تلنگانہ کی مدد کے لیے مرکز تیار ہے'
author img

By

Published : Jun 29, 2020, 5:33 PM IST

مرکزکےمملکتی وزیر داخلہ کشن ریڈی نے کہا کہ مرکز تلنگانہ حکومت کی مدد کے لیےطرح تیار ہے۔

مرکزی وزیر کشن ریڈی نے کہا کہ ملک کے مخلتف صوبوں میں کورونا وائرس کی وبا پھیل گئی ہے۔ تلنگانہ میں بھی یہ وائرس پھیل رہا ہے۔ اور دن بہ دن کسیز بڑھتے جارہے ہیں۔

ان حالات کو دیکھتے ہوئے مرکزی ٹیم کو تلنگانہ کا جائزہ لینے کے لیے بھیجا گیا ہے تاکہ ریاست کو ہر طرح کی مدد کی جاسکے۔

اس موقع پر کشن ریڈی نے کہا کہ حکومت تلنگانہ کو مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے مشورہ دیا کہ ایک ٹول فری نمبر جاری کیا جائے جس سے متاثرین کو ہسپتالوں میں علاج کی سہولت ہو۔ کیونکہ لوگوں کو ہسپتالوں میں اڈمیشن سے متعلق مسائل سے چھٹکارہ ملے۔

انھوں نے کہا کہ جن میں کورونا کی علامتیں ہیں یا پھر جو اس کے متاثرین ہیں انھیں تین چار ہسپتالوں کے چکر لگانے کے بجائے ایک ہی ہسپتال میں ان کا علاج فوری طور پر کیا جائے۔

مذکورہ وزیر نے کہا کہ اس سلسلے میں مرکزی حکومت ریاست کو مکمل مدد کےلیے تیار ہے۔ انھوں عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ سماجی فاصلے پر عمل کریں۔

انھوں نے مزید کہا کہ ریاست تلنگانہ کے چیف سیکریٹری سے بھی کورونا کی روک تھام کے اقدامات کے سلسلے میں وہ بات کرچکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.