ETV Bharat / state

'مرکز مدد کررہا ہے ریاست کو ایکشن لینا چاہئے'

author img

By

Published : Jul 12, 2020, 7:56 PM IST

'سرکاری اسپتالوں پرعدم اعتماد کی وجہ بہت سے لوگ نجی اسپتالوں کا رخ کررہے ہیں'۔

'مرکز مدد کررہا ہے ریاست کو ایکشن لینا چاہئے'
'مرکز مدد کررہا ہے ریاست کو ایکشن لینا چاہئے'

مرکزی مملکتی وزیر داخلہ کشن ریڈی نے کہا کہ مرکز کووڈ-19 وائرس سے نمٹنے کے لئے تلنگانہ کو تمام ضروری سہولیات مہیا کررہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بھارت سرکار تلنگانہ کو ضروری ادویات اور پی پی ای کٹز مہیا کررہی ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ کشن ریڈی نے کہا کہ مرکزی حکومت نے ریاست کو 2.40 لاکھ کٹز بھجوا دی ہیں۔ مرکز کے ذریعہ ضروری دوائیں اور پی پی ای کٹز بھیجی جارہی ہیں۔ انھوں نے کہا ریاست کو پہلے ہی 880 وینٹیلیٹرز منتقل کیے گئے ہیں۔ مزید 1200 وینٹیلیٹرز فراہم کرنے کا انتظام کیا جارہا ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ مرکز سے 2 لاکھ سے زیادہ آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کٹز تلنگانہ کو بھیجی گئی ہیں۔ کشن ریڈی نے مزید کہا کہ اسپتالوں میں کووڈ-19 علاج معالجے کے لئے 200 کروڑ روپے تلنگانہ کو مختص کئے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ مرکز نے لاک ڈاؤن اور کنٹینمنٹ زون کے معاملے میں ریاستوں کو مکمل آزادی دی ہے۔

کشن ریڈی نے تجویز پیش کی کہ ریاستی حکومت کو کورونا کے انسداد کو یقینی بنانے کے لئے ایکشن لینا چاہئے۔ ریاست بھر میں کورونا کے ٹیسٹ کیے جائیں۔انھوں نے کہا کہ لوگوں میں وائرس کے علاج کو لیکر اسپتالوں پر سے اعتماد ختم ہوا۔ سرکاری اسپتالوں میں عدم اعتماد کے فقدان کی وجہ سے بہت سے لوگ نجی اسپتالوں کا رخ کررہے ہیں۔

کورونا متاثرین پریشان ہیں کہ انہیں نجی اسپتالوں میں جانا پڑے گا اور لاکھوں کا بل وہاں ادا کرنا پڑے گا۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ لوگوں میں اعتماد پیدا کرنے کے لئے سرکاری اسپتالوں میں بہتر علاج فراہم کیا جانا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں:ورا ورا راو کو ضمانت کی اپیل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.