ETV Bharat / state

'رکن پارلیمان ڈی اروند کے خلاف دھوکہ دہی کا کیس درج کریں گے' - نظام آباد کی خبریں

کانگریس کےرکن قانون سازکونسل ٹی جیون ریڈی نے بی جے پی رکن پارلیمان ڈی اروند کے خلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

'رکن پارلیمان ڈی اروند کے خلاف دھوکہ دہی کا کیس درج کریں گے'

author img

By

Published : Jan 31, 2021, 10:33 AM IST

نظام آباد ضلع کے آرمور میں کانگریس کی جانب سے منعقدہ کسان ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جیون ریڈی نے کہا کہ پارلیمانی انتخابات2019 میں اروند نے ان کی کامیابی پر 5 دن میں ہلدی بورڈ قائم کرنے کے بانڈ پیپر پر تحریری وعدہ کرتے ہوئے کسانوں کو دھوکہ دیا۔ اور دو سال گزر جانے کے بعد بھی اروند ہلدی بورڈ قائم نہیں کرسکے۔

واضح رہے کہ بی جے پی کے ڈی اروند نے 2019 کے پارلیمانی انتخابات میں وزیراعلی کے چندر شیکھر راو کی دختر کویتا کو شکست دی تھی۔ انھوں نے کسانوں سے وعدہ کیا تھا کہ وہ اگر جیت جائیں گے تو ہلدی بورڈ قائم کریں گے۔ مگر ابھی تک ہلدی بورڈ کے قیام سے متعلق کوئی خبر سامنے نہیں آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.