ETV Bharat / state

Cannabis seized in Visakhapatnam: وشاکھا پٹنم میں وین سے دو کروڑ روپیے مالیت کا گانجہ ضبط

author img

By

Published : Apr 6, 2022, 6:24 PM IST

وشاکھاپٹنم کے آنند پورم منڈل کے قریب واقع نیلاکونڈا جنکنش پر وین کے ڈرائیور نے توازن کھودیا جس کے نتیجہ میں یہ وین، ٹہری ہوئی لاری سے ٹکرا گئی۔ اس حادثہ کے بعد اُلٹی ہوئی وین میں موجود 57 تھیلوں سے 2280 کیلو گانجہ پایا گیا۔ Cannabis Seized in Visakhapatnam

وشاکھاپٹنم میں وین سے دو کروڑ روپیے مالیت کا گانجہ ضبط

آندھراپردیش کے وشاکھاپٹنم میں پیش آئے سڑک حادثہ کے دوران بڑے پیمانہ پر منشیات کے گروہ کا پتہ چلا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع کے آنند پورم منڈل کے قریب واقع نیلاکونڈاجنکنش پر وین کے ڈرائیور نے توازن کھودیاجس کے نتیجہ میں یہ وین، ٹہری ہوئی لاری سے ٹکراگئی۔اس حادثہ کے بعد اُلٹی ہوئی وین میں موجود 57تھیلوں سے 2280کیلوگانجہ پایاگیا۔ Cannabis seized in Visakhapatnam. اس واقعہ کی اطلاع کے ساتھ ہی پولیس فوری حرکت میں آگئی۔ اس نے گاڑی کے انجن نمبر اورچیسس کی مدد سے اس گاڑی کے مالک کا پتہ چلانے کی کوشش کی کیونکہ گاڑی کا نمبرپلیٹ نہیں تھا اور اس حادثہ کے بعد گاڑی کا ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب رہا۔پولیس، اس کو پکڑنے کی کوشش کررہی ہے۔اس گانجہ کی مالیت تقریبا دو کروڑروپئے بتائی جاتی ہے۔پولیس وین کی تفصیلات حاصل کرنے کے لئے محکمہ ٹرانسپورٹ کے عہدیداروں سے مدد حاصل کررہی ہے۔پولیس کو ابتدا میں یہ پتہ چلا ہے کہ یہ گاڑی، نانی بابو کے نام پر درج ہے جس کا تعلق مُنچوگی پٹو منڈل سے ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.