ETV Bharat / state

BRS Public Meeting in Aurangabad اورنگ آباد میں بی آر ایس کا عوامی اجلاس 24 اپریل کو - بی آر ایس کو قومی پارٹی کا درجہ

بی آر ایس کو قومی پارٹی کا درجہ ملنے کے بعد تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ پارٹی کی توسیع کے لئے مہاراشٹر میں دو اجلاس منعقد کر چکے ہیں۔ اسی سلسلہ میں کے سی آر چوبیس اپریل کو اورنگ آباد میں عوامی اجلاس سے خطاب کریں گے۔

اورنگ آباد میں بی آر ایس کا عوامی اجلاس 24 اپریل کو

author img

By

Published : Apr 20, 2023, 3:15 PM IST

اورنگ آباد: تلنگانہ کے وزیراعلی چندر شیکھر راؤ کی پارٹی کو قومی پارٹی کا درجہ ملتے ہی کے سی آر پارٹی اب اپنی پارٹی کی توسیع کے لئے آگے بڑھ رہے ہیں اور مہاراشٹر میں بھی کے سی آر اپنی پارٹی کا پرچم لہرا رہے ہیں۔ مہاراشٹر میں بی آر ایس کے دو عوامی اجلاس مکمل ہونے کے بعد تیسرا اجلاس اورنگ آباد میں منعقد کیا جارہا ہے۔ پولیس نے اورنگ آباد شہر کے بیٹر بائے پاس پر واقع جابندہ میدان میں عوامی اجلاس کرنے کی اجازت بھی بی آر ایس کو دی ہے۔ جس کے بعد بی آر ایس اپنے عوامی اجلاس کی تیاریوں میں لگ چکی ہے اور امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ اس اجلاس کے بعد کئی سارے سیاسی حلقوں کے کارکنان و لیڈران بھی بی آر ایس میں شمولیت اختیار کریں گے۔

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ چوبیس اپریل کو اورنگ آباد میں عوامی اجلاس سے خطاب کریں گے، جس کو اب پولیس محکمہ کی جانب سے منظوری دے دی گئی ہے۔ اجلاس کے عام خاص میدان پر انعقاد کی اطلاع مقامی قائدین اور پریس کانفرنس کے ذریعہ دی گئی تھی لیکن اب مذکورہ اجلاس شہر کے بیٹر بائے پاس پر واقع جابندہ میدان پر ہوگا جبکہ اجلاس کے لئے سولہ شرائط عائد کی گئی ہیں۔

چندر شیکھر راؤ کی پارٹی کو قومی پارٹی کا درجہ ملتے ہی کے سی آر اب اپنی پارٹی کی توسیع کے لئے آگے بڑھ رہے ہیں اور مہاراشٹر میں پوری طاقت کے ساتھ بی آر ایس کام کر رہی ہے۔ مہاراشٹر سے انہوں نے مہم شروع کی ہے۔ پچھلے مہینے ہی ناندیڑ میں دو بڑے اجلاس کے بعد تیسرا اجلاس عوام کی توجہ کا مرکز تھا۔ لہذا اورنگ آباد کے عام خاص میدان پر اجلاس کے انعقاد کے لئے بی آر ایس کے قائدین نے پولیس سے اجازت طلب کی تھی لیکن عید کے سبب اس علاقہ میں عوامی ہجوم رہتا ہے لہذا مقام تبدیل کر دینے کی اطلاع پولس محکمہ نے دی۔

اس لحاظ سے بیٹر بائے پاس پر واقع جابندا میدان کو عوامی اجلاس کے لئے منتخب کیا گیا۔ مہاراشٹر میں بی آر ایس کا اجلاس تیسرا اجلاس ہوگا اور بتایا جا رہا ہے کہ چوتھا اجلاس ناگپور میں منعقد کیا جائےگا۔ اس سے قبل ناندیڑ میں دو اجلاس عمل میں آچکے ہیں جبکہ اورنگ آباد کے پانچ حلقہ انتخاب کے قائدین کی پارٹی میں شمولیت کے بعد اب بی آرایس عوامی توجہ کا مرکز بن چکی ہے۔

راشٹر وادی کانگریس کے ریاستی صدر پردیپ سولنکے، راشٹر وادی کانگریس کے ریاستی نائب صدر و وسطی حلقہ انتخاب کے امیدوار قدیر مولانا، کنڑ کے سابق رکن اسمبلی ہرش وردھن جادھو، گنگا پور کے سابق رکن اسمبلی انا صاحب مانے اور ان کا بیٹا سنتوش مانے سمیت ویجاپور کے سابق رکن اسمبلی بھاؤ صاحب پاٹل بھی بی آر ایس میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں۔ جس کی وجہ سے قیاس لگائے جا رہے ہیں کہ آئندہ وقت میں ان کے حلقہ انتخاب سے کثیر تعداد میں کارکنان کے بی آرایس میں شمولیت حاصل کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Numbers Of Womens Join BRS تلنگانہ وزیر داخلہ محمد محمود علی کی نگرانی میں خواتین بی آر ایس پارٹی میں شامل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.