ETV Bharat / state

Telangana Politics تلنگانہ پر بی جے پی کی نظر، شہر حیدرآباد میں مودی کی ریلی کا منصوبہ

ریاست کرناٹک میں بی جے پی کو شکست فاش ملنے کے بعد بی جے پی کا جنوبی بھارت سے مکمل طور پر صفایا ہوگیا ہے۔ کرناٹک جنوبی ہند کی واحد ریاست تھی جہاں بی جے پی کی حکومت قائم تھی۔ Telangana Politics

Telangana Politics
Telangana Politics
author img

By

Published : Jun 8, 2023, 11:48 AM IST

حیدرآباد: کرناٹک میں ہوئی شکست کے بعد اب بی جے پی نے اپنی توجہ تلنگانہ پر مرکوز کردی ہے۔ جنوبی ہند کی اس نئی ریاست میں زعفرانی جماعت کو مستحکم کرنے کے حصہ کے طور پر جاریہ ماہ وزیراعظم مودی، مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ اور بی جے پی کے قومی صدرجے پی نڈا کے ریاست کے دورہ کی اطلاع ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی ذرائع کے مطابق ملکاجگری پارلیمانی حلقہ میں ریلی میں شرکت کریں گے۔ مودی نے کرناٹک میں حالیہ انتخابات سے قبل بنگلورو میں 21 کلومیٹر طویل ریلی نکالی تھی۔ ملکاجگری پارلیمانی حلقہ میں بھی اسی طرح کی ریلی کا منصوبہ ہے۔ بی جے پی ذرائع کا کہنا ہے کہ مودی کے دورہ کی تاریخ کو حتمی شکل نہیں دی گئی ہے جبکہ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ اس ماہ کی 15 تاریخ کو کھمم پارلیمانی حلقہ میں ہونے والے جلسہ عام میں شرکت کریں گے، وہیں زعفرانی جماعت کے صدر جے پی نڈا اس ماہ کی 25 تاریخ کو ناگر کرنول پارلیمانی حلقہ میں ہونے والے جلسہ میں شرکت کریں گے۔

مزید پڑھیں: 'تلنگانہ میں بھی کانگریس اقتدار میں آئے گی'

مودی حکومت کے 9 سال مکمل ہونے کے موقع پر بی جے پی ملک بھر میں مہاجن سمپرک ابھیان پروگرام منعقد کر رہی ہے۔ اس پروگرام کے تحت امیت شاہ ریاست کا دورہ کریں گے۔ تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے سربراہ ریونت ریڈی فی الحال ملکاجگری لوک سبھا حلقہ کے رکن ہیں۔ ملکاجگری کو ملک کا سب سے زیادہ آبادی والا پارلیمانی حلقہ کہا جاتا ہے۔ بی جے پی نے جاریہ سال کے اواخر میں ہونے والے پانچ ریاستوں کے انتخابات پر توجہ مرکوز کی ہے۔ اسی کے تحت بی جے پی قیادت نے تلنگانہ پر خصوصی توجہ مرکوز کی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.