ETV Bharat / state

BJP workers Join BRS مقامی بی جے پی رہنما و کارکنان نے بی آر ایس میں شمولیت اختیار کی - Gadam Satyanarayana joined the BRS party

بی جے پی کے کارکنان اور بھارتیہ جنتا پارٹی ایس سی سیل حیدرآباد پارلیمنٹ کے انچارج گڈم ستیہ نارائنا نے بی آر ایس پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ BJP workers Join BRS Party in Hyderabad

BJP workers Joined BRS
BJP workers Joined BRS
author img

By

Published : Jan 30, 2023, 7:07 AM IST

Updated : Jan 30, 2023, 7:15 AM IST

بی جے پی کارکنان بی آر ایس پارٹی میں شامل ہوئے

حیدرآباد: 'ملک بھر میں سیکولر پارٹی کے طور پر بی آر ایس پارٹی اور سیکولر لیڈر کے لیے کلوا کنٹلا چندرا شیکھر راؤ مشہور ہیں۔ اسی لیے دیگر پارٹیوں کے کارکناں اور قائدین بی آر ایس پارٹی میں شامل ہورہے ہیں۔' ان خیالات کا اظہار ریاستی وزیر داخلہ محمد محمود علی نے شہر کے گولی پورہ کے بی جے پی کارکنوں کی بی آر ایس پارٹی میں شمولیت کے موقع پر کیا۔ بی آر ایس کے سینیر قائد پی سری کانت کی قیادت میں گولی پورہ کے بی جے پی کارکنان اور بی جے پی ایس سی سیل حیدرآباد پارلیمنٹ انچارج گڈم ستیہ نارائنا نے تلنگانہ ریاستی وزیر داخلہ محمد محمود علی کی موجودگی میں بی آر ایس پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ ریاستی وزیر داخلہ نے پارٹی کھنڈوا پہناکر تمام لوگوں کا استقبال کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

اس موقعے پر کارکنان سے پوچھا گیا کہ وہ کس وجہ سے بی آر ایس پارٹی میں شامل ہوئے ہیں، جس پر کارکنوں نے جواب دیا کہ بی آر ایس پارٹی عوامی پارٹی ہے جس میں تمام طبقات کی ترقی کے لیے یکساں رویہ اختیار کیا جاتا ہے۔ اور کلوا کنٹلا چندرا شیکھر راؤ نے اپنےآٹھ سالہ دور حکومت میں تلنگانہ کو ملک بھر میں ایک اہم مقام دلایا ہے۔ محمد محمود علی نے پارٹی میں شامل شدہ نئے کارکنان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بی آر ایس پارٹی ملک کی ترقی اور عوامی فلاح وبہبود کے لیے کوشاں ہے جس کے لیے وزیر اعلیٰ دن رات محنت کرتے ہوئے متعلقہ وزراء، افسروں اور پارٹی کارکنان کو ہدایات جاری کرتے رہتے ہیں۔

وزیر موصوف نے کہا کہ بی آر ایس پارٹی، دیگر پارٹیوں کی طرح صرف الیکشن کے وقت متحرک نہیں رہتی بلکہ ہر روز بلکہ ہر وقت عوام کی خدمات میں مصروف رہتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ملک کے مختلف مقامات سے لوگ مسلسل بی آر ایس پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔ نو شامل شدہ افراد نے بی آر ایس پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد کہا کہ ملک بھر کی عوام کو بی آر ایس پارٹی اور ان کے قائدین پر بھروسہ اور اطمینان ہے۔ اسی لیے ہر روز متعدد کارکنان پارٹی میں شامل ہورہے ہیں۔ انہوں نے بی آر ایس پارٹی کی خصوصیات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس پارٹی میں تمام مذاہب کے لوگوں کے ساتھ یکساں سلوک کیا جاتا ہے۔ اور تمام طبقوں کی ترقی کے لیے مسلسل کوششیں کی جارہی ہیں، جس میں صد فیصد کامیابی نصیب ہورہی ہے۔

وزیر داخلہ اور پی سری کانت نے پارٹی میں شمولیت کردہ کارکنان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اپنے اپنے علاقوں کی ترقی اور عوام فلاح وبہبود اور خدمت کے لیے کمر باندھ لیں۔ جس پر پارٹی میں شامل شدہ کارکنان نے اثبات میں جواب دیا۔ قبل ازیں سینیر قائد بدر الدین نے تلنگانہ حکومت کی اسکیمات کا تذکرہ کیا. بی آر ایس پارٹی میں شامل کارکنان نے پارٹی میں شامل ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کلوا کنٹلا چندرا شیکھر راؤ کی محنت، ہمدردی اور خدمات کا اعتراف کیا۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ بی آر ایس پارٹی کے اصولوں کے تحت عوامی خدمات انجام دیں گے۔ ساتھ ہی سماجی بھلائی کے لیے ہر وقت تیار رہیں گے۔

Last Updated : Jan 30, 2023, 7:15 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.