ETV Bharat / state

JP Nadda in Ramoji Film City بی جے پی صدر کی راموجی راؤ سے ملاقات - راموجی فلم سٹی حیدرآباد

بی جے پی کے قومی صدر جگت پرکاش نڈا نے مشہور راموجی فلم سٹی میں راموجی گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین راموجی راؤ سے ملاقات کی۔ اس سے پہلے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ بھی راموجی راو سے ملاقات کرچکے ہیں۔

bjp president JP Nadda Meets Ramoji Rao
bjp president JP Nadda Meets Ramoji Rao
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 7, 2023, 11:06 AM IST

Updated : Oct 7, 2023, 3:58 PM IST

JP Nadda in Ramoji Film City

حیدرآباد: بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے راموجی گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین راموجی راؤ سے راموجی فلم سٹی میں واقع ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ وہ گذشتہ روز حیدرآباد آئے تھے۔ جے پی نڈا نے ایکس پلیٹ فارم پر اس میٹنگ سے متعلق معلومات اور تصاویر شیئر کی ہیں۔ جے پی نڈا نے کہا کہ راموجی راؤ ایک وژنری ہیں اور میڈیا اور سنیما کے شعبوں میں ان کا کام متاثر کن ہے۔ اس ملاقات کے دوران سابق مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر بھی نڈا کے ساتھ موجود تھے۔

  • Met Shri Ramoji Rao Garu at his residence in Hyderabad today.

    He is a pioneer and visionary whose contributions to the world of cinema and media are a source of inspiration for countless people. pic.twitter.com/Jmoxv45NsB

    — Jagat Prakash Nadda (@JPNadda) October 6, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

بھارتیہ جنتا پارٹی نے جنوبی ہند کی ریاست کرناٹک میں اقتدار کھو دیا ہے، تلنگانہ میں اقتدار اور اثر و رسوخ حاصل کرنے کے لیے بی جے پی سخت محنت کر رہی ہے۔ وزیراعظم مودی سمیت بی جے پی کے بڑے رہنما تلنگانہ کا دورہ کررہے ہیں اور عوامی ریلیوں سے خطاب کررہے ہیں۔ اسی سلسلے میں جے پی نڈا نے جمعہ کو گھٹکیسر کے وی بی آئی ٹی انجینئرنگ کالج میں منعقدہ بی جے پی کی ریاستی کونسل کی میٹنگ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور بی جے پی کے رہنماؤں، کارکنوں کو اسمبلی انتخابات کے پیش نظر مختلف ہدایات دی۔ انہوں نے بی جے پی کے نو سالہ دور حکومت میں وزیر اعظم مودی کی قیادت والی این ڈی اے حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات کے بارے میں لوگوں کو سمجھانے اور انہیں واقف کروانے کا مشورہ دیا۔

مزید پڑھیں: پی ایم مودی کی نظام آباد ریلی سے بی آر ایس پر تنقید

تلنگانہ میں دسویں جماعت کے سوالیہ پرچوں سے لے کر پبلک سروس کمیشن کے سوالیہ پرچوں کے لیک ہونے تک۔ بی جے پی کی جانب سے بی آر ایس حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ نڈا نے واضح کیا کہ بی جے پی ملک کی واحد قومی پارٹی ہے جو عوام کے لئے کام کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی ہر ریاست میں علاقائی پارٹیوں سے لڑ رہی ہے۔ تلنگانہ میں اسبملی انتخابات کے پیش نظر وزیراعظم نریندر مودی سمیت بی جے پی کے بڑے رہنماؤں کے دورے جاری ہیں اور مختلف مقامات پر عوامی ریلیاں اور جلسے کیے جارہے ہیں۔ حال ہی میں وزیراعظم مودی نے صرف ایک ہفتے کے دوران تلنگانہ کا دو مرتبہ دورہ کیا۔

بی جے پی کے علاوہ کانگریس پارٹی بھی تلنگانہ میں انتہائی سرگرم ہوچکی ہے۔ کانگریس صدر ملکارجن کھرگے، راہل گاندھی، پرینکا گاندھی اور مقامی رہنما مختلف مقامات پر ریلیاں کررہے ہیں جس میں ریاست کی بی آر ایس حکومت کو مختلف امور پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

Last Updated : Oct 7, 2023, 3:58 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.