آر ٹی سی ملازمین اپنے مطالبات کی تکمیل کو لے کر چودہ روز کے ہڑتال میں ہے۔جس میں مختلف سیاسی جماعتیں بھی ان آر ٹی سی ملازمین کی حمایت میں کھڑی ہیں۔
وہیں ریاست میں بھارتی جنتا پارٹی اپنے کو مستحکم کرنے کی غرض سے اس احتجاج میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے۔اسی سلسلے میں آج بی جے پی نے بی ایچ ای ایل تاموسی پیٹ بس ڈپوز پر راستہ روک کر احتجاج کیا۔
بی جے پی کے ریاستی صدر بی جے پی ڈاکٹر لکشمن کی صدارت میں موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی۔
ڈاکٹر لکشمن نے بتایا کہ ہم نے کل آرٹی سی ملازمین کی جانب سے کیے گئے بند میں حصہ لینے اور اس کو کامیاب بنانے کا عزم کیا تھا۔