ETV Bharat / state

POP Idol Immersion Issue: پی او پی مورتیاں، بی جے پی نے وسرجن کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا

تلنگانہ بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے نے الزام لگایا کہ چندرشیکھرراو حکومت ہندو تہواروں کو نظر انداز کر رہی ہے۔ POP Idol Immersion Issue

پی او پی مورتیاں، بی جے پی نے وسرجن کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا
Etv Bharatپی او پی مورتیاں، بی جے پی نے وسرجن کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا
author img

By

Published : Sep 7, 2022, 6:54 PM IST

حیدرآباد کے حسین ساگر میں پلاسٹر آف پیرس (پی اوپی)سے بنی گنیش کی مورتیوں کا وسرجن کرنے کی اجازت نہ دینے پر حیدرآباد کے مختلف مقامات پر بی جے پی اور بھاگیہ نگر گنیش اتسو سمیتی کی جانب سے احتجاج کیاگیا۔تلنگانہ بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے نے اس احتجاج کی اپیل کی تھی۔ BJP Demands Permission for Immersion of POP

اس موقع پر احتجاجیوں نے مطالبہ کیا کہ حسین ساگر میں گنیش وسرجن کے انتظامات کئے جائیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ چندرشیکھرراو حکومت ہندو تہواروں کو نظر انداز کر رہی ہے۔سکندرآباد کے سیتا پھل منڈی میں احتجاج کرنے والے بی جے پی لیڈروں کو چلکل گوڑا پولیس نے گرفتار کرلیا۔ سابق میئر حیدرآباد بی کارتیکاریڈی اور دیگر بی جے پی لیڈروں و کارکنوں نے احتجاج کیا۔ POP Idol Immersion Issue

بھاگیہ نگر اتسو کمیٹی کے لیڈروں نے اپل رنگ روڈ کے پاس سیاہ جھنڈوں کے ساتھ احتجاج کیا۔ انہوں نے حسین ساگر میں پی او پی مورتیوں کے وسرجن کا مطالبہ کرتے ہوئے سڑک پر احتجاج کیا جس کی وجہ سے اپل رنگ روڈ کے قریب بڑے پیمانہ پرٹریفک جام کی صورتحال پیدا ہوگئی۔ اس موقع پر احتجاجیوں نے مطالبہ کیا کہ گنیش وسرجن پر سے پابندیاں ہٹائی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: Muslim Family Installed Ganesh Statue At Home:علی گڑھ میں بی جے پی مسلم رہنما نے مکان میں گنیش کا مجسمہ نصب کیا

انہوں نے کہا کہ ہندوؤں کے حقوق کا احترام کیا جانا چاہئے۔احتجاجیوں نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔اس احتجاج کے دوران بھاگیہ نگر گنیش اتسو سمیتی کے لیڈروں اور پولیس میں بحث وتکرار ہوئی۔بی جے پی لیڈر سریندر ریڈی نے کہا کہ چندرشیکھرراو حکومت کی جانب سے گنیش وسرجن کے لیے حسین ساگر میں انتظام نہ کرنا ہندوؤں کے خلاف ایک متعصبانہ کارروائی ہے۔شہر کے آئی ایس سدن چوراہے پر بھی احتجاجی پروگرام منعقد کیاگیاجس میں بڑے پیمانہ پر زعفرانی جماعت کے کارکنوں نے حصہ لیا۔ان احتجاجیوں نے پولیس اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔

اس احتجاج کی اطلاع کے ساتھ ہی پولیس کی بھاری تعداد وہاں پہنچ گئی جس نے احتجاجیوں کو حراست میں لے لیا۔بھاگیہ نگر گنیش اتسو سمیتی نے بھارتیہ ودھیا بھون سرکل، فلم نگر، جوبلی ہلز میں زنجیری بھوک ہڑتال کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر پولیس نے بھوک ہڑتال کرنے والوں کو حراست میں لے لیا۔

ریاستی حکومت کے رویہ کے خلاف بی جے پی لیڈروں اور کارپوریٹرس نے ایل بی نگر میں بی جے پی رنگاریڈی ضلع صدر سما رنگاریڈی کی قیادت میں چنتل کنٹہ میں احتجاج کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت ہندو تہواروں پر پابندیاں عائد کر رہی ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.