ETV Bharat / state

دوباک میں بی جے پی کی انتخابی مہم - دوباک کا ضمنی انتخاب

تلنگانہ بی جے پی صدر بنڈی سنجے نے کہا کہ وزیراعلی کے سی آر نے نوکریوں کا وعدہ کیا اور اسے پورا نہیں کیا۔ ڈبل بیڈ روم گھر ہر غریب کو دینے کا وعدہ کیا، اسے چھ برس میں پورا نہیں کیا اور اب دوبارہ دھوکہ دینے کے لیے ڈبل بیڈ روم گھر دینے کا وعدہ کیا جارہا ہے۔

دوباک میں بی جے پی کی انتخابی مہم
دوباک میں بی جے پی کی انتخابی مہم
author img

By

Published : Oct 29, 2020, 1:01 PM IST

تلنگانہ کے حلقہ دوباک کے ضمنی انتخاب کے سلسلہ میں آج بی جے پی نے زور و شور سے انتخابی مہم چلائی۔

اس موقع پر بی جے پی کے ریاستی صدر بنڈی سنجے نے انتخابی مہم کے دوران عوام سے کہا کہ ' میں آپ سے اپیل کرتا ہوں کہ آپ اپنی جیت کے لیے ٹی آر ایس کو شکست دیں اور بی جے پی کو جتائیں'۔

بنڈی سنجے نے اس موقع پر وزیراعلی کے سی آر اور ان کے فرزند کے ٹی آر کو نشانہ بنایا۔ انھوں نے کہا کہ کے سی آر نے نوکریوں کا وعدہ کیا اور اسے پورا نہیں کیا۔ ڈبل بیڈ روم گھر ہر غریب کو دینے کا وعدہ کیا اسے چھ برس میں پورا نہیں کیا۔ اور اب ایک بار پھر دھوکہ دینے کے لیے ڈبل بیڈ روم گھر دینے کا وعدہ کیا جارہا ہے۔

انھوں نے عوام سے کہا کہ وہ ٹی آرایس کے جھوٹ پر یقین نہ کریں۔

انھوں نے کہا کہ ریاستی حکومت پولیس کاروائی سے ڈرانے اور دھمکانے کی کوشش کررہی ہے۔یہی وجہ ہے کہ سدی پیٹ میں پولیس نے بی جے پی رہنما کے گھر پر چھاپہ مارا۔

بی جے پی صدر نے دوباک کی عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ایک بار بی جے پی کے امیدوار کو موقع دیں پھر دیکھیں یہاں کس طرح ترقی کے کام ہوتے ہیں۔

انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ضمنی انتخاب میں بی جے پی کو ووٹ دیں۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر اعلی کے سی آر 31 اکتوبرکو کسان فورم کا افتتاح کریں گے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.