ETV Bharat / state

حیدرآباد: 'بی جے پی بلدیہ انتخابات کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کے فراق میں'

author img

By

Published : Nov 22, 2020, 7:04 PM IST

اسد الدین اویسی نے بی جے پی پر نفرت کا پروپگنڈہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ملک میں بے روزگاری میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے لیکن مودی حکومت لوگوں کو روزگار دینے کے بجائے سماج میں نفرت پھیلانے کا کام کر رہی ہے تاکہ اصل موضوع سے عوام کے دھیان کو بھٹکایا جاسکے۔

BJP accused of giving sectarian color to Hyderabad municipal elections
بی جے پی پر حیدرآباد بلدی انتخابات کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کا الزام

مجلس اتحاد المسلمین کے صدر بیرسٹر اسدالدین اویسی نے آج بی جے پی پر شدید تنقید کرتے ہوئے انتخابات کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کا الزام لگایا۔

اسدالدین اویسی نے آج گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن انتخابات کے پیش نظر پارٹی امیدوار کے حق میں مہم چلائی اور اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی جے پی پر بلدیات کے انتخابات کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش کا الزام عائد کیا۔

انہوں نے لوجہاد پر تبصرہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس سے متعلق بنایا جانے والا قانون آئین کے آرٹیکل 14 اور 21 کی خلاف ورزی ہوگا۔

انہوں نے بی جے پی پر نفرت کا پروپگنڈہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ملک میں بے روزگاری میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے لیکن مودی حکومت لوگوں کو روزگار دینے کے بجائے سماج میں نفرت پھیلانے کا کام کر رہی ہے تاکہ اصل موضوع سے عوام کے دھیان کو بھٹکایا جاسکے۔

مجلس کے سربراہ نے مزید کہا کہ ’بی جے پی رہنما صرف اویسی، دہشت گردی، غدار اور پاکستان کا راگ الاپتے ہیں جبکہ انہیں یہ بتانا چاہئے کہ 2019 کے بعد تلنگانہ خاص طور پر حیدرآباد کو کیا مالی امداد دی گئی۔

انہوں نے حیدرآباد میں سیلاب متاثرین کےلیے کسی بھی طرح کی کوئی مدد فراہم نہ کرنے کا مودی حکومت پر الزام عائد کیا۔ انہوں نے بتایا کہ بی جے پی کو پتہ ہے کہ مرکزی حکومت نے حیدرآباد کو مالی مدد فراہم نہیں کی اسی لیے عوام کے سوالات سے بچنے کےلیے انتخابات کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کےلیے کوشاں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.