تلنگانہ کے وزیر صحت ہریش راؤ نے محکمہ صحت کے عہدیداروں کو ہدایت کی کہ ہر کوئی کورونا کی تیسری لہر کا سامنا Face Corona's third wave کرنے کے لیے تیار رہے۔ وہ 15-18 سال کے بچوں کے لیے ویکسینیشن پروگرام Vaccination Program کو مزید تیز کرنا چاہتے ہیں، جس میں دوسری خوراک کے ہدف کا سو فیصد کی تکمیل بھی شامل ہے۔ وزیر ہریش نے کورونا کیسوں میں مسلسل اضافے Constant Increase in Corona Cases کے پیش نظر صحت کے ڈائرکٹر سری نواس راؤ کے ساتھ ٹیلی کانفرنس کی۔
یہ بھی پڑھیں:Corona Cases Increase: سیاسی جماعتوں کے جلسوں سے کورونا کیسز میں اضافہ
راؤ نے حکام کو ہدایت دی ہے کہ وہ کووڈ کے خلاف لڑائی میں میونسپل اور پنچایت محکموں کے ساتھ ساتھ عوامی نمائندوں کا تعاون حاصل کریں۔
ہریش راؤ نے سب کو کورونا کی تیسری لہر کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار رہنے کا حکم دیا۔ کورونا ویکسینیشن پر خصوصی توجہ دینے پر زور دیا۔ 60 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں میں دائمی بیماریوں میں مبتلا افراد کو ترجیح دی جانی چاہیے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں کہ بوسٹر ڈوز جلد ہو۔