بنڈی سنجے کو کریم نگر جیل منتقل Bnadi Sanjay Shifted to Karimnagar Jail کردیا گیا۔ کریم نگر میں بنڈی سنجے کو دکھشا سے روکتے ہوئے پولیس نے حراست میں لے لیا تھا۔ انہیں گرفتاری کے بعد مانا کوڈور منڈل منتقل کردیا گیا تھا ۔ صبح انہیں کریم نگر پولیس ٹریننگ سنٹر منتقل کیا گیا جہاں سے انہیں عدالت میں پیش کیا گیا۔
کریم نگر کے ٹو ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں بنڈی سنجے کے خلاف سرکاری عہدیداروں کو ڈیوٹی سے روکنے کے الزام Accused of Obstructing Government Officials from Duty کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ سنجے کے علاوہ دیگر 12 افراد کے خلاف مقدمہ درج Case Filed کیا گیا۔ عدالت میں پیشی کے موقع پر بنڈی سنجے کے وکیل نے سیکشن 353 کے استعمال پر اعتراض کیا۔ پولیس نے سنجے کے خلاف سابق میں درج کئے گئے 10 کیسوں کی ریمانڈ رپورٹ پیش کی۔
یہ بھی پڑھیں:BJP Workers Beaten in Telangana: 'تلنگانہ بی جے پی کارکنوں پرلاٹھی چارج قابل مذمت'
فریقین کی سماعت کے بعد عدالت نے ضمانت کی درخواست مسترد کردی اور 14 دن کے لئے عدالتی تحویل میں دے دیا گیا ۔ بی جے پی صدر کے خلاف دو علحدہ ایف آئی آر درج کئے گئے ۔ سنجے کے وکیل نے عدالت سے درخواست کی کہ جیل میں دی جانے والی غذات کو جیلر کی جانب سے چکھنے کے بعد دیا جائے۔ عدالت نے اس درخواست کو قبول کرلیا۔ اسی دوران بی جے پی کارکنوں نے پولیس ٹریننگ سنٹر کے روبرو احتجاج منظم کیا۔