ETV Bharat / state

Badi Bata Program: محمود علی نے وجے نگر پرائمری اسکول کا افتتاح کیا

بڈی باٹا پروگرام کے تحت وزیر داخلہ محمود علی نے نامپلی میں وجے نگر پرائمری اسکول کا افتتاح کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس پروگرام کےلیے 7 ہزار دو سو کروڑ روپئے جاری کئے گئے۔ Mahmood Ali inaugurated Vijaynagar Primary School

محمود علی نے وجے نگر پرائمری اسکول کا افتتاح کیا

author img

By

Published : May 20, 2022, 5:04 PM IST

تلنگانہ کے وزیر داخلہ محمد محمود علی نے نامپلی حلقہ اسمبلی میں مناورو منا بڈی پروگرام کے تحت وجے نگر پرائمری اسکول کا افتتاح انجام دیا۔ اس موقع پر رکن اسمبلی نامپلی جعفر حسین معراج، ایم ایل سی پربھاکر راؤ، کونسلرز، ڈی ای او، ڈپٹی ای اوز اور مختلف محکمہ جات کے عہدیدار کے علاوہ سیاسی رہنماؤں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ Badi Bata Program

محمود علی نے وجے نگر پرائمری اسکول کا افتتاح کیا

محمود علی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے مناورو منابڈی پروگرام کےلیے سات ہزار دو سو کروڑ روپئے جاری کرنے پر کے سی آر کی ستائش کی اور شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت دو اہم شعبوں کی سمت توجہ مبذول کئے ہوئے ہیں جن میں تعلیم اور صحت کا شعبہ شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق میں سرکاری اسکولز کی ترقی و بنیادی سہولتوں کی فراہمی کےلیے کچھ بھی نہیں کیا جاتا تھا جس سے معیار تعلیم پر فرق پڑ رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

Disha Encounter: دیشا انکاؤنٹر فرضی تھا، سرپورکر کمیشن کی رپورٹ میں انکشاف

انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت اسکولز کی ترقی و بنیادی سہولتوں کی فراہمی کےلیے خاطر خواہ بجٹ ریلیز کیا ہے جس کی وجہ سے معیار تعلیم میں بہتری آئی ہے۔ اس دوران وزیر داخلہ محمد محمود علی نے میڈیا کو ٹی آر ایس حکومت کی جانب سے کئے جارہے فلاحی کاموں سے بھی واقف کروایا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.